ہوم » نیوز » اسپورٹس

IND VS ENG: انگلینڈ نے جیتا تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ ، ہندوستان کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 2-1 سے آگے

India vs England : ہندوستان نے کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 77 رن کی دھماکہ خیز نصف سنچری اننگز کی بدولت 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 156 رن بنائے تھے، جبکہ انگلینڈ نے شروع سے ہی میچ پر دبدبہ حاصل کرلیا اور 18.3 اووروں میں دو وکٹ پر 158 رنز بنالئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Mar 17, 2021 12:22 AM IST
  • Share this:
IND VS ENG: انگلینڈ نے جیتا تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ ، ہندوستان کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 2-1 سے آگے
انگینڈ نے جیتا تیسرا ٹی ٹوینٹی میچ، ہندوستان کو 8 وکٹوں سے ہراکر سیریز میں 2-1 ایک سے آگے ۔ تصویر : اے ایف پی ۔

انگلینڈ کے وکٹ کیپر بلے باز جوس بٹلر کی 83 رنوں کی آتشی اننگز کی بدولت انگلینڈ نے ہندوستان کو پانچ میچوں کی سیریز میں منگل کے روز تیسرے ٹی-20 میچ میں آٹھ وکٹوں سے آسانی سے شکست دے کر سیریز میں 2-1 کی مضبوط برتری بھی حاصل کرلی ۔ ہندوستان نے کپتان وراٹ کوہلی کی ناٹ آؤٹ 77 رن کی دھماکہ خیز نصف سنچری اننگز کی بدولت 20 اووروں میں چھ وکٹ پر 156 رن بنائے تھے، جبکہ انگلینڈ نے شروع سے ہی میچ پر دبدبہ حاصل کرلیا اور 18.3 اووروں میں دو وکٹ پر 158 رنز بنالئے۔


ہدف کے تعاقب میں بٹلر اور جیسن رائے نے پہلی وکٹ کے لیے 3.3 اووروں میں 23 رنوں کی شراکت قائم کی ۔ رائے کو روہت شرما نے لیگ اسپنر یجویندر چہل کے ہاتھوں کیچ کرایا۔ اس کے بعد بٹلر نے دوسری وکٹ کے لئے 58 رنوں کا اضافہ کیا اور ڈیوڈ میلان نے انگلینڈ کو فتح کی منزل پر پہنچایا۔


بٹلر نے 52 گیندوں میں ناقابل شکست 83 رنوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے
بٹلر نے 52 گیندوں میں ناقابل شکست 83 رنوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے


ملان نے 17 گیندوں پر 18 رنوں کے اسکور میں ایک چھکا لگایا۔ ملان کو پارٹ ٹائم اسپنر واشنگٹن سندر نے آؤٹ کیا۔ بٹلر نے جانی بیرسٹو کے ساتھ تیسری وکٹ کے لئے ناقابل تسخیر77 رنوں کا اضافہ کرکے انگلینڈ کو سیریز میں برتری دلادی۔ بٹلر نے 52 گیندوں میں ناقابل شکست 83 رنوں میں پانچ چوکے اور چار چھکے لگائے جبکہ بیرسٹو نے 28 گیندوں میں ناقابل شکست 40 رنوں میں پانچ چوکے لگائے۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Mar 16, 2021 11:36 PM IST