اپنا ضلع منتخب کریں۔

    T20 World Cup 2022: ورلڈ کپ کا خواب ٹوٹا، جانئے روہت شرما نے ہار کیلئے کس کو ٹھہرایا ذمہ دار

    T20 World Cup 2022: ورلڈ کپ کا خواب ٹوٹا، جانئے روہت شرما نے ہار کیلئے کس کو ٹھہرایا ذمہ دار ۔ تصویر : Instagram/IndianCricketTeam

    T20 World Cup 2022: ورلڈ کپ کا خواب ٹوٹا، جانئے روہت شرما نے ہار کیلئے کس کو ٹھہرایا ذمہ دار ۔ تصویر : Instagram/IndianCricketTeam

    T20 World Cup 2022 Semifinal Highlights: آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جمعرات کو سیمی فائنل میں ہندوستان کو دس وکٹ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ اب انگلینڈ کا سامنا اتوار کو پاکستان سے ہوگا ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai
    • Share this:
      ایڈیلیڈ : آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں انگلینڈ نے جمعرات کو سیمی فائنل میں ہندوستان کو دس وکٹ سے ہراکر فائنل میں جگہ بنا لی ہے ۔ اب انگلینڈ کا سامنا اتوار کو پاکستان سے ہوگا ۔ 169 رنز کے ہدف کا پیچھے کرنے اتری انگلینڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 16 اوورز میں 170 رنز بناکر 10 وکٹوں سے ہندوستان کو ہرادیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوس بٹلر نے 49 گیندوں میں نو چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 80 رنز اور ایلیکس ہیلس ناٹ آوٹ 86 رنز بنائے ۔ ہندوستانی گیند باز وکٹ کیلئے ترستے رہ گئے ۔ ہیلس کو پلیئر آف دی میچ کا خطاب ملا ۔ ہندوستانی ٹیم کی شروعات انتہائی خراب رہی ۔ سلامی بلے باز کے ایل راہل ایک مرتبہ پھر بڑے میچ میں ناکام رہے اور صرف پانچ رنز بناکر آوٹ ہوگئے ۔ پچ پر مل رہی اضافی اچھال کے خلاف ہندوستانی بلے بازوں کی کمزوری کھل کر سامنے آئی ۔ کپتان روہت شرما نے بہت ہی دھیمی بلے بازی کی ۔ انہوں نے 28 گیندوں میں صرف 27 رنز بنائے ۔ پہلے اوور میں صرف 62 رنز بنے ۔

      سیمی فائنل میچ میں ہارنے کے بعد ہندوستانی کپتان روہت شرما نے کہا کہ جس طرح کا کھیل ہم نے آج دکھایا ہے، اس سے بہت مایوس ہوں ۔ ہم نے اننگز کے آخر میں اچھی بلے بازی کی، لیکن ہماری بلے بازی بالکل بھی دھاردار نہیں رہی ۔ یہ ایسی وکٹ نہیں ہے، جہاں کوئی ٹیم 16 اوورز میں میچ جیت لے ۔ گیند سے ہماری کارکردگی انتہائی مایوس کن رہی ۔

      یہ بھی پڑھئے: روہت اور راہل کی اوپننگ جوڑی فیل، ٹیم انڈیا ان 5 وجوہات سے سیمی فائنل میں ہاری


      یہ بھی پڑھئے: جس کھلاڑی کو T20 ورلڈ کپ ٹیم میں نہیں ملی تھی جگہ، اسی نے انگلینڈ کو پہنچایا فائنل میں


      انہوں نے کہا کہ سیمی فائنل جیسے بڑے میچ میں دباو سے نمٹنا آسان نہیں ہوتا ۔ حالانکہ ہمارے ساتھی کھلاڑیوں نے دباو میں آئی پی ایل میں کئی میچز کھیلے ہیں ۔ آپ کسی کو دباو سے نمٹنا نہیں سکھا سکتے ۔ جس طرح سے ہماری گیند بازی کی شروعات ہوئی، اس کو بالکل بی اچھا نہیں کہا جاسکتا ۔

      روہت نے مزید کہا کہ ہم شروعات میں تھوڑا نروس ضرور تھے، لیکن جیت کا کریڈٹ انگلینڈ کے سلامی بلے بازوں کو دینا ہوگا ۔ انہوں نے یقینی طور پر بہت ہی شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ ہم صحیح سمت میں گیند بازی کرنا چاہتے تھے اور انگلینڈ کے بلے بازوں کو شاٹ لگانے کیلئے کوئی روم نہیں دینا چاہتے تھے، لیکن ہم اس میں کامیاب نہیں پوپائے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: