ہوم » نیوز » اسپورٹس

انگلینڈ کے اس گیند باز نے پار کی ساری حدیں ، کوہلی کو دی گالی تو دھونی کے خلاف کیا قابل اعتراض تبصرہ

انگلینڈ کے 23 سالہ گیند باز میٹ پارکنسن نے گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبییو کیا تھا ۔

  • Share this:
انگلینڈ کے اس گیند باز نے پار کی ساری حدیں ، کوہلی کو دی گالی تو دھونی کے خلاف کیا قابل اعتراض تبصرہ
وراٹ کوہلی اور ایم ایس دھونی ۔ فائل فوٹو ۔

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی اور سابق کپتان ایم ایس دھونی کی پوری دنیا دیوانی ہے ۔ شاید ہی دنیا میں ایسا کوئی شخص ہوگا ، جو ان کے کھیل اور ان کی شخصیت سے متاثر نہ ہو ۔ صرف شائقین ہی نہیں ، بلکہ دوسری ٹیم کے کھلاڑی بھی ان کے دیوانے ہیں ۔ مگر ان دنوں ایک ایسا کھلاڑی سرخیوں میں ہے ، جس نے اپنی ساری حدیں پار کردی ہیں ۔ اس نے ہندوستانی ٹیم کے کپتان کوہلی کو گالی دی تو سابق کپتان دھونی کو بھی نہیں چھوڑا ۔ یہی نہیں اس کھلاڑی نے ہندوستانی کرکٹ کے خلاف بھی بیان دیا ۔ یہ کھلاڑی کوئی اور نہیں بلکہ ورلڈ کپ فاتح انگلینڈ کی ٹیم کے گیند باز میٹ پارکنسن ہیں ، جنہوں نے کوہلی ، دھونی اور ہندوستانی کرکٹ کے خلاف قابل اعتراض تبصرہ کیا ہے ۔


انگلینڈ کے 23 سالہ گیند باز میٹ پارکنسن نے گزشتہ سال نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 میچ سے انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈبییو کیا تھا ۔ اس کے بعد انہوں نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔ وہ ون ڈے کرکٹ میں انگلینڈ کے 174 ویں کھلاڑی ہیں ۔




پارکنسن نے ون ڈے کرکٹ میں ڈبییو کرنے سے پہلے جنوبی افریقہ الیون کے خلاف دو وارم اپ میچ کھیلا تھا ، جس میں پہلے میچ میں اس نے دو وکٹ لئے اور دوسرے میچ میں تین وکٹ لئے ، جس کے بعد پارکنسن کو ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا ، مگر پہلے ہی میچ میں انہوں نے 8.4 اورس میں 48 رن دئے اور کوئی بھی کامیابی ہاتھ نہیں لگی ۔ جنوبی افریقہ نے 14 گیند پہلے ہی انگلینڈ کو سات وکٹوں سے شکست دیدی ۔

پارکنسن جیسے ہی اپنے ڈیبیو میچ میں فلاپ رہے ، وہ ہندوستانی مداحوں کے نشانے پر آگئے ۔ ہندوستانی مداحوں نے انہیں بتادیا کہ وہ گزشتہ کئی سالوں سے کن کھلاڑیوں کے خلاف زہر اگل رہے تھے ۔ اس کے بعد سوشل میڈیا پر پارکنسن ہی چھائے رہے ۔ ہندوستانی مداحوں کے غصہ کو دیکھتے ہوئے انگلینڈ کے اس گیند باز نے کوہلی اور دھونی کو لے کر سالوں سے کئے اپنے ٹویٹ کو ڈیلیٹ کردیا ، مگر ہندوستانی مداحوں نے پھر بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑا اور ان کے ٹویٹ کے اسکرین شاٹس کو شیئر کرکے جم کر کھری کھری سنائی ۔ پارکنسن نے کوہلی کو گھمنڈی اور دھونی کیلئے قابل اعتراض لفظ کا استعمال کیا تھا ۔

پارکنسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔
پارکنسن نے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا ۔


اس انگلش گیند باز نے فروری 2014 میں ایک ٹویٹ کرکے ہندوستان کی گھریلو کرکٹ پر بھی سوال کھڑا کیا تھا ۔ پارکنسن نے کہا تھا کہ جڈیجہ نے نام تین تہری سنچریاں ہیں ، جبکہ وہ بلے بازی نہیں کرسکتے ہیں ۔ اس سے ہندوستان میں فرسٹ کلاس زمرہ کی کرکٹ کا خراب لیول نظر آتا ہے ۔ انگلینڈ اور ہندوستان کے درمیان 2014 میں کھیلی گئی سیریز کے دوران پارکنسن نے کوہلی کے بارے میں غلط بات کہی تھی ۔
First published: Feb 06, 2020 08:27 PM IST