உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    PAK vs ENG: پاکستان کی میزبانی میں 17 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلے گا انگلینڈ، جانئے کب ہوگا دورہ

    PAK vs ENG: پاکستان کی میزبانی میں 17 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلے گا انگلینڈ، جانئے کب ہوگا دورہ  (AFP)

    PAK vs ENG: پاکستان کی میزبانی میں 17 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلے گا انگلینڈ، جانئے کب ہوگا دورہ (AFP)

    England’s Tour Of Pakistan : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم دسمبر میں ان کے ملک میں 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جائے گی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaislamabadislamabad
    • Share this:
      اسلام آباد : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پیر کو بتایا کہ انگلینڈ کی ٹیم دسمبر میں ان کے ملک میں 3 میچوں کی ٹیسٹ سیریز کھیلے گی۔ یہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تحت کھیلی جائے گی۔ اس دورے کا پہلا ٹیسٹ یکم دسمبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 9 سے 13 دسمبر تک ملتان میں کھیلا جائے گا جب کہ تیسرا ٹیسٹ میچ 17 سے 21 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کی ٹیم میں لوٹا رفتار کا سوداگر، ICC لگا چکا ہے پابندی، 155 کلو میٹر کی ہے رفتار


      کراچی میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار رہا ہے، جہاں ٹیم کو 44 میں سے صرف 2 میچوں میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ انگلینڈ کی ٹیم 2005 کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان میں ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔ اس سے پہلے ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے تحت پاکستان میں 7 میچوں کی ٹی ٹوینٹی سیریز کھیلے گی۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایشیا کپ سے پہلے شاندار فارم میں بابر اعظم ، ہاشم آملہ کا بڑا ریکارڈ توڑا


      انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے عبوری چیف ایگزیکٹو افسر کلیئر کونور نے کہا کہ ہم گزشتہ چند ماہ سے پی سی بی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ اس دورے کے لئے انہوں نے جو کچھ بھی کیا ہے ، اس کے لیے ہم شکر گزار ہیں۔ امید ہے کہ اس دورے کی ٹی ٹوینٹی اور ٹیسٹ سیریز بہت دلچسپ ہوگی۔

      بابر اعظم کی کپتانی میں پاکستانی ٹیم اس وقت نیدرلینڈز کی میزبانی میں 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلی ۔ پاکستان نے سیریز 3-0 سے جیت لی۔ بابر نے زبردست پرفارمنس دی۔ تیسرے ون ڈے میں انہوں نے 91 رنز بنائے جبکہ نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: