உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹی 20 ڈیبیو پر گیند باز نے ہندوستان کے خلاف پھینکی173 KMPH کی رفتار سے گیند، ٹوٹ گئے سبھی ریکارڈ!

    ٹی 20 ڈیبیو پر گیند باز نے ہندوستان کے خلاف پھینکی173 KMPH کی رفتار سے گیند، ٹوٹ گئے سبھی ریکارڈ! (Lauren Bell instagram)

    ٹی 20 ڈیبیو پر گیند باز نے ہندوستان کے خلاف پھینکی173 KMPH کی رفتار سے گیند، ٹوٹ گئے سبھی ریکارڈ! (Lauren Bell instagram)

    England women vs India women 1st T20: ہندوستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ اس سیریز کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے ہندوستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiaenglandenglandengland
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان 3 ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلی جا رہی ہے۔ اس سیریز کے پہلے میچ میں میزبان انگلینڈ نے ہندوستان کو 9 وکٹوں سے شکست دی ۔ اس میچ میں بارش کی وجہ سے رکاوٹ پیدا ہوئی، لیکن 20 اوورز کا پورا میچ ہوا ۔ ہندوستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 132 رنز بنائے، جسے انگلینڈ نے 13 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ اس میچ کے آغاز سے ہی انگلینڈ کی ٹیم ہندوستان پر حاوی رہی۔ لیکن ایک چیز سب سے زیادہ زیر بحث ہے۔ وہ انگلش گیند باز لارین بیل کی گیند بازی ہے۔ یہ بیل کا ڈیبیو ٹی ٹوینٹی میچ تھا اور اس میں انہوں نے 173 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی۔ وہ بھی ایک دو نہیں کئی بلکہ کئی مرتبہ ۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ایشیا کپ فائنل میچ سے پہلے وسیم اکرم نے پاکستانی ٹیم کو کیا خبردار، کہا : نہ کرنا یہ کام


      اس کے ساتھ ہی انگلش گیند باز بیل نے پاکستان کے سابق تیز گیند باز شعیب اختر کا سب سے تیز گیند پھینکنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔ شعیب نے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی جب کہ بیل کی رفتار 107 میل فی گھنٹہ تھی۔ یہ سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔ لیکن اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ یہ اسپیڈومیٹر کی خرابی کی وجہ سے ہوا۔ لیکن یہ بیل کے لئے یادگار بن گیا۔ بھلے ہی اسپیڈومیٹر کی غلطی تھی سے ہی سہی ، وہ دنیا کی سب سے تیز پھینکنے والی گیند باز بن گئیں۔

       

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کیلئے اچھی خبر، ایشیا کپ کے فائنل میچ سے پہلے فٹ ہوا یہ میچ ونرکھلاڑی


      دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک ہی اوور میں کئی مرتبہ ایسا ہوا۔ اس پر سب حیران رہ گئے۔ یہ ٹویٹر پر بھی موضوع بحث بن گیا۔



      یہ واقعہ میچ کے پہلے ہی اوور میں پیش آیا۔ انگلینڈ نے ڈیبیو کرنے والے بیل کو نئی گیند دی تھی۔ ان کے اوور کی پہلی گیند کی ہی رفتار اسپیڈومیٹر نے 107 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی۔ اس کے بعد بیل کے اسی اوور کی چوتھی گیند جس پر ہندوستانی سلامی بلے باز اسمرتی مندھانا نے چوکا لگایا، اس گیند کی رفتار بھی 101 میل فی گھنٹہ بتائی گئی۔

      اس اوور کی دوسری گیند کی رفتار بھی 107 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ یعنی رفتار کا یہ نیا ریکارڈ میچ کے پہلے ہی اوور میں بنا۔ تاہم لوگوں کو یہ سمجھنے میں زیادہ دیر نہیں لگی کہ یہ اسپیڈومیٹر کی خرابی کی وجہ سے ہوا ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: