نئی دہلی: پاکستان کرکٹ ٹیم آئندہ ٹی20 عالمی کپ 2022 سے پہلے انگلینڈ (England Tour Of Pakistan 2022) کی میزبانی کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) نے منگل کو اس کی تصدیق کی۔ 17 سال بعد پاکستانی ٹیم مہمان انگلینڈ کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان 7 ٹی20 میچ 2 اکتوبر 2022 کو کھیلا جائے گا۔
سیریز کے ابتدائی 4 ٹی20 میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری کے تین مقابلے لاہور میں ہوں گے۔ پہلا ٹی20 میچ 20 ستمبر کو جبکہ دوسرا 22، تیسرا 23 اور چوتھا 25 ستمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ باقی کے تین ٹی20 میچ 28 اور 30 ستمبر کو جبکہ آخری میچ 2 اکتوبر کو گدافی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔
انگلینڈ کی ٹیم دو بار کرے گی پاکستان کا دورہ
ٹی20 سیریز کھیلنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم ملک لوٹ جائے گی۔ اس کے بعد انگلش ٹیم آئی سی سی ٹی20 عالمی کپ کے بعد پھر پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹسٹ میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ ٹسٹ سیریز کا انعقاد دسمبر میں ہوگا۔ آسٹریلیا میں اس سال منعقد ہونے والے ٹی20 عالمی کپ سے پہلے پاکستان کے لئے یہ اچھی خبر ہے کہ اسے انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کے خلاف خود کو تیار کرنے کا موقع ملنے والا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
ریٹائرمنٹ کے 20 سال بعد New Zealand کرکٹر کا بڑا انکشاف، کہا-میں اسے چھپانے کے لئے مجبور تھا
پی سی بی نے ظاہر کی خوشی
پی سی بی کے انٹرنیشنل کرکٹ کے ڈائریکٹر ذاکر خان نے کہا، ’ہمیں کراچی اور لاہور میں سات T20I کے لئے انگلینڈ کی میزبانی کی تصدیق کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے۔ انگلینڈ ٹاپ آرڈر کی T20I ٹیموں میں سے ایک ہے اور ICC مرد ٹی20 عالمی کپ 2022 سے پہلے پاکستان میں سب سے چھوٹے فارمیٹ کی کرکٹ کھیلنے سے نہ صرف انہیں بلکہ ٹیم انتظامیہ کو اپنی تیاریوں کو آخری شکل دینے میں مدد ملے گی‘۔
انگلینڈ کی ستمبر اور دسمبر میں میزبانی کے بعد پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گی۔ کیوی ٹیم پہلے دو ٹسٹ اورتین ونڈے میچوں کے لئے پاکستان کا دورہ کرے گی۔ نیوزی لینڈ کا یہ دورہ دسمبر میں ہوگا۔ اس کے بعد اپریل میں دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ونڈے اور پانچ ٹی20 میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔