உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ورلڈ کپ سے پہلے شعیب ملک کوایک "خاص وجہ" سے ملی 10 دنوں کی چھٹی ، سوشل میڈیا پر اڑرہا جم کر مذاق

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ۔ فائل فوٹو

    شعیب ملک اور ثانیہ مرزا ۔ فائل فوٹو

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ذاتی مصروفیات کے باعث انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی اور پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔

    • Share this:
      پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ذاتی مصروفیات کے باعث انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹوینٹی اور پہلا ون ڈے نہیں کھیل سکیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شعیب ملک کی ذاتی وجوہات کی بنا پر وطن واپس لوٹنے کی درخواست منظورکرلی گئی ہے جس کے بعد37سالہ آل راؤنڈر وطن واپس آرہے ہیں اور 10دن بعد ایک بار پھر ٹیم کو جوائن کرلیں گے ۔
      شعیب ملک کو چھٹی سے دینے متعلق پی سی بی کے ٹویٹ پر لوگ طرح طرح کے تبصرے کررہے ہیں ۔ ایک یوزر نے تو یہاں تک کہہ ڈالا کہ شعیب ملک کو لمبی چھٹی دیدو ، وہ ٹیم اور قوم پر ایک بوجھ ہے۔ وہیں ایک یوزر نے تبصرہ کیا کہ ہمیں اسکواڈ میں ان کی ضرورت نہیں ہے ، آصف اچھا ہے۔




















      یاد رہے کہ انگلینڈ میں 30مئی سے شروع ہونےوالے ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے قبل پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کےخلاف سیریز کھیلے گی ۔آئی سی سی ورلڈ کپ 30مئی سے 14جولائی تک انگلینڈ میں منعقد ہوگا ۔

      یہ بھی پڑھیں : ورلڈ کپ سے پہلے آسٹریلیا کے اس بڑے آل راونڈر نے کیا چونکانے والا انکشاف ، سبھی رہ گئے حیران

       
      First published: