உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ENG vs NZ T20 WC: نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچا ، انگلینڈ سے لیا بدلہ

    ENG vs NZ T20 WC: نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچا ، انگلینڈ سے لیا بدلہ ۔ تصویر : AP

    ENG vs NZ T20 WC: نیوزی لینڈ پہلی مرتبہ فائنل میں پہنچا ، انگلینڈ سے لیا بدلہ ۔ تصویر : AP

    England vs New Zealand, T20 World Cup-2021 Semifinal: انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سامنے 167 رنز کا ہدف رکھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یہ ہدف 19 اوورس میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

    • Share this:
      ابوظہبی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔ اس کے ساتھ ہی کیوی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی ہے۔ انگلینڈ نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کے سامنے 167 رنز کا ہدف رکھا۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے یہ ہدف 19 اوورس میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے سلامی بلے از ڈیرل مچل نے ناٹ آوٹ 72 رنوں کی اننگز کھیلی۔

      اس سے قبل انگلینڈ نے آخری لمحات میں معین علی کی شاندار اننگز کی بدولت نیوزی لینڈ کے خلاف چار وکٹوں پر 166 رنوں کا مشکل اسکور بنایا۔ شاندار فارم میں چل رہے جوس بٹلر 24 گیندوں پر صرف 29 رنز ہی بنا سکے ، لیکن معین علی (37 گیندوں پر 51 ناٹ آؤٹ، تین چوکے، دو چھکے) اور ڈیوڈ ملان (30 گیندوں میں 41 رنز، چار چوکے، ایک چھکا) نے تیسری وکٹ کے لیے 63 رنز جوڑ کر مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کیا ۔ کین ولیمسن نے سات گیند باز آزمائے جن میں سے ٹم ساؤتھی، ایڈم ملنے، جمی نیشم اور ایش سودھی نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔

      انگلینڈ نے ٹاس ہار کر پہلے بلے بازی کی۔ جیسن رائے چوٹ کی وجہ سے نہیں کھیل رہے تھے اور بٹلر کے ساتھ اوپپنگ کرنے آئے جونی بیئرسٹو (17 گیندوں پر 13) چھٹے اوور میں آؤٹ ہوگئے۔  بٹلر کے دو چوکوں اور پانچ اضافی رنوں کی مدد سے انگلینڈ نے بولٹ کے اننگزکے چوتھے اور میں 16 رن بنائے ، لیکن ملنے نے گیند تھامتے ہی بیئرسٹو کو پویلین کی راہ دکھادی ۔ انگلینڈ نے پاور پہلے میں 40 رن بنائے ۔

      ولیمسن نے پھر دونوں جانب سے اسپن حملہ کیا۔ اسے اس کا فائدہ اس وقت ملا جب لیگ اسپنر سوڈھی (32 رنز پر 1 وکٹ) نے بٹلر کو آؤٹ کر کے نیوزی لینڈ کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔  ملان کی ٹائمنگ بہترین تھی اور ان کے پیارے شاٹ کور ڈرائیو اور بھی دلکش تھے ، لیکن نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے درمیانی اوورز میں بھی بلے بازوں کو آزادی سے کھیلنے نہیں دیا۔ معین علی دوسرے اینڈ پر جدوجہد کر رہے تھے اور ایسی صورتحال میں رن ریٹ بڑھانے کی ضرورت تھی۔ ملان نے ساؤتھی (24 رن پر ایک وکٹ) پر چھکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر بلے کا کنارہ لے کر وکٹ کیپر ڈیون کونوے کے دستانے میں کیچ ہوگئے۔

      ولیمسن نے ڈیتھ اوورز میں گیند سوڈھی کے حوالے کرنے کا جوا کھیلا۔ معین نے اپنی ایک گیند کو ہاف والی پر لیا اور 92 میٹر کا چھکا لگایا اور ملنے کی شارٹ پچ گیند کو مڈ وکٹ پر چھ رنوں کیلئے بھیج دیا۔ اس اوور میں لیام لیونگسٹون (10 گیندوں میں 17 رنز) نے بھی ایک بڑا چھکا لگایا۔ جیمی نیشم نے لیونگ اسٹون کو آؤٹ کیا لیکن معین علی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی پہلی نصف سنچری بنانے میں کامیاب رہے۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: