ہوم » نیوز » اسپورٹس

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نہیں مل رہا اسپانسر ، انگلینڈ کے خلاف اب پہننی ہوگی ایسی جرسی !

پاکستان کی ٹیم تین ٹیسٹ اور تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کیلئے انگلینڈ کے دورہ پر گئی ہے اور پاکستان بورڈ کو ابھی تک کوئی اسپانسر نہیں مل سکا ہے ۔

  • Share this:
پاکستان کرکٹ ٹیم کو نہیں مل رہا اسپانسر ، انگلینڈ کے خلاف اب پہننی ہوگی ایسی جرسی !
پاکستان کرکٹ ٹیم کو نہیں مل رہا اسپانسر ، انگلینڈ کے خلاف اب پہننی ہوگی ایسی جرسی !

کورونا وائرس کی وجہ سے گزشتہ کچھ وقت سے کرکٹ پوری طرح سے ٹھپ ہے ۔ حالانکہ اس مہینے انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی ہونے والی ہے اور آٹھ جولائی سے انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا ۔ اس کے بعد انگلینڈ ، پاکستان کی میزبانی کرے گا ، جس کیلئے پاکستان کی ٹیم انگلینڈ بھی پہنچ گئی ہے ۔ مگر اب بڑی خبر آرہی ہے کہ اس ماہ کےآخر میں جب پاکستان کی ٹیم انگلینڈ کے خلاف میدان پر اترے گی تو وہ لوگو کے بغیر جرسی پہن کر اترے گی ۔


دراصل پاکستان کرکٹ بورڈ کو ابھی تک اسپانسر نہیں مل سکا ہے اور وہ اسپانسر کی تلاش کررہی ہے ۔ ایک پے کمپنی کے ساتھ پی سی بی کا گزشتہ کنٹریکٹ ختم ہوگیا ہے اور اسی وجہ سے پاکستانی ٹیم کی ٹریننگ جرسی پر بھی کوئی لوگو نظر نہیں آرہا ہے۔


پڑھیں : بریک اپ کے بعد بوائے فرینڈ نے اس خوبصورت خاتون کھلاڑی کی نیوڈ فوٹو کردی لیک ، روتے ہوئے بولی : مجھے کہیں کا نہیں چھوڑا


یہ بھی پڑھیں : ہاردک پانڈیا کی منگیتر کے بعد اب آل راونڈر آندرے رسیل کی اہلیہ نے شیئر کی انتہائی بولڈ تصویر ، فینس کے اڑے ہوش

پرانے سوئیٹر میں نظر آئے تھے چیف کوچ

یہاں تک کہ پاکستانی ٹیم کے چیف کوچ مصباح الحق بھی پرانے سوئیٹر میں ہی نظر آئے تھے ، جس پر پرانے اسپانسر کا لوگو تھا ، جس کو انہوں نے ٹریننگ سیشن کے دوران اسٹیکر سے چھپا رکھا تھا ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کٹ پر صرف پی سی بی اسٹار کے علاوہ کچھ نہیں ہے ۔ اسپانسر کیلئے بولی عمل میں بھی صرف ایک ہی کمپنی نے اپنی دلچسپی دکھائی ہے اور رہ بھی گزشتہ سودہ کے مقابلہ میں کم پر ہی سودہ کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔ جہاں بورڈ اسپانسر کی کم دلچسپی کی وجہ سے فکرمند ہے ، وہیں بورڈ کا مارکیٹنگ محکمہ بھی کورونا وائرس کا حوالہ دے رہا ہے ۔

پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز شروع ہونے سے پہلے انہیں اسپانسر مل جائے گا ۔ پاکستان کی ٹیم میزبان انگلینڈ کے ساتھ تین ٹیسٹ میچ اور تین ٹی ٹوینٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی ۔
First published: Jul 04, 2020 07:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading