ہوم » نیوز » اسپورٹس

سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو ٹیم سے کیا گیا باہر ، ویڈیو میں قید ہوئی شرمناک حرکت!

England vs Sri Lanka: سری لنکا کرکٹ کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے پیرکے روز ایک بیان میں کہا کہ سری لنکا کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی نے کشل مینڈس، دھنشکا گناتلکا اورنروشن ڈکویلا کو بائیو ببل کی خلاف ورزی کے لئے معطل کردیا ہے اورانہیں فوری سری لنکا واپس بلالیا جائے گا ۔

  • Share this:
سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو ٹیم سے کیا گیا باہر ، ویڈیو میں قید ہوئی شرمناک حرکت!
سری لنکا کے تین کھلاڑیوں کو ٹیم سے کیا گیا باہر ، ویڈیو میں قید ہوئی شرمناک حرکت! ۔ (Social Media Video)

کولمبو : سری لنکائی کرکٹروں کشل مینڈس ، دھنشکا گناتلکا اورنروشن ڈکویلا کو انگلینڈ میں بائیو ببل کی خلاف ورزی کیلئے معطل کردیا گیا ہے۔ اتنا ہی نہیں تینوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے ڈرہم سے فوری وطن واپس بھیجاجارہا ہے ۔ سری لنکا کرکٹ کے سکریٹری موہن ڈی سلوا نے پیرکے روز ایک بیان میں کہا کہ سری لنکا کرکٹ ایگزیکٹو کمیٹی نے کشل مینڈس، دھنشکا گناتلکا اورنروشن ڈکویلا کو بائیو ببل کی خلاف ورزی کے لئے معطل کردیا ہے اورانہیں فوری سری لنکا واپس بلالیا جائے گا ۔


ٹویٹر پر ایک ویڈیو سامنے آنے کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے۔ دعویٰ ہے کہ ویڈیومیں مینڈس، گناتلکا اور ڈکویلا ٹیم بائیوببل کے باہر عوامی علاقے میں نظرآرہے ہیں۔ اس سے پہلے سری لنکا کے ایک فین کی جانب سے ڈالے گئے اس ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایس ایل سی سربراہ شمی سلوا نے کہا تھا کہ اس کی جانچ چل رہی ہے ، کیونکہ انہوں نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی ہے ۔



بتادیں کہ سری لنکا نے ہفتہ کو ختم ہوئی ٹی ٹوینٹی سیریز صفر تین سے گنوائی ۔ اکتوبر 2020 کے بعد اس کو مسلسل پانچویں ٹی ٹوینٹی سیریز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ سری لنکا کی ٹیم اب انگلینڈ کے خلاف تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلے گی ، جس کا پہلا میچ 29 جون کو چیسٹر لی اسٹریٹ میں کھیلا جائے گا ۔

ٹی ٹوینٹی سیریز میں بری طرح فلاپ ہوئے تینوں کھلاڑی

بتادیں کہ کشل مینڈس ، نروشن ڈکویلا اور دھنشکا گناتلکا تینوں ہی کھلاڑی ٹی ٹوینٹی سیریز میں بری طرح فلاپ ثابت ہوئے تھے ۔ مینڈس نے تین میچوں میں صرف 54 رن بنائے ۔ ڈکویلا دو میچوں میں 14 رن بنائے جبکہ گناتلکا نے تین میچوں میں صرف 26 رن بنائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jun 28, 2021 08:27 PM IST