ہوم » نیوز » اسپورٹس

مرد کھلاڑیوں سے بھری بس میں اس خاتون کرکٹر نے کیا ٹوائلیٹ ، 15 سال بعد ہوا یہ سنسنی خیز انکشاف ، جانئے کیسے

  • Share this:
مرد کھلاڑیوں سے بھری بس میں اس خاتون کرکٹر نے کیا ٹوائلیٹ ، 15 سال بعد ہوا یہ سنسنی خیز انکشاف ، جانئے کیسے
مرد کھلاڑیوں سے بھری بس میں اس خاتون کرکٹر نے کیا ٹوائلیٹ ، 15 سال بعد ہوا یہ سنسنی خیز انکشاف ، جانئے کیسے

سال 2005 انگلینڈ کرکٹ ٹیم کیلئے کافی اہم تھا ۔ یہ وہ وقت تھا جب انگلینڈ کی مرد اور خاتون دونوں ہی ٹیموں نے ایشیز سیریز پر قبضہ کیا تھا ۔ خاتون ٹیم کیلئے تو یہ جیت اس لئے خاص تھی ، کیونکہ تقریبا 30 سال کے بعد اس نے ایشیز میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی ۔ اس جیت کا جشن انتہائی شاندار انداز میں منایا گیا تھا ۔ خاتون اور مرد ٹیم سے بھری کھلی بس لندن کی سڑکوں پر نکلی تھی ، جس میں جم کر نعرے بازی ہورہی تھی اور کھلاڑی بیئر اور شیمپین پی کر مستی کررہے تھے ۔ حالانکہ اس جشن کے دوران ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا تھا ، جس کا انکشاف پندرہ سالوں کے بعد ہوا ہے ۔


برٹش اخبار دی سن کی رپورٹ کے مطابق 2005 میں ایشیز کی جیت کے جشن کے دوران انگلینڈ کی خاتون کرکٹڑ ایشا گوہا نے بس میں ہی پیشاب کردیا تھا ۔ ایشا گوہا نے خود ایک پوڈوکاسٹ کے دوران اس کا انکشاف کیا ۔ ایشا گوہا نے بتایا کہ اس دن وہ جشن ایک راک کنسرٹ کی طرح لگ رہا تھا ۔ سڑکوں پر لوگوں کی بھیڑامنڈ پڑی تھی ۔ لوگ اپنے گھر کی چھتوں اور کھڑکیوں سے ہمارا نام لے رہے تھے ، ہم کافی پارٹی کررہے تھے ۔


ایشا گوہا نے مزید بتایا کہ اس دوران ہم شیمپین پی رہے تھے ، ہمیں یہ سب کرتے ہوئے ایک گھنٹہ گزر چکا تھا ، تبھی مجھے پیشاب کرنے کی ضرورت محسوس ہوئی اور میں کنٹرول نہیں کرپارہی تھی ۔ میں نے دیکھا کہ کیون پیٹرسن بس رکواکر پاس میں ہی موجود ایک دکان میں ٹوائلیٹ کیلئے گئے تھے ، لیکن میں ایسا نہیں کرسکی ۔ مجھے کہا گیا کہ تمہیں ٹرافالگر اسکوائر تک انتظار کرنا ہوگا ، جو کہ 20 سے 30 منٹ کی دوری پر تھا ۔


ایشا گوہا نے مزید بتایا کہ میرے پاس کوئی متبادل نہیں تھا اور میں بس کی چھت سے نیچے گئی اور اس وقت وہاں کوئی نہیں تھا ، میں نے ایک کپ لیا اور اس میں ہی پیشاب کردیا ۔ اس کے بعد میں نے دوبارہ مستی کرنی شروع کردی ۔ بتادیں کہ ایشا گوہا ہندوستانی نزاد ہیں اور وہ انگلینڈ کی ٹیم سے کھیلنے والی پہلی برٹش ایشین کھلاڑی ہیں ۔ ایشا گوہا نے سال 2012 میں ریٹائرمنٹ لے لیا تھا اور وہ فی الحال کمنٹری کرتی ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں : ۔ 

لاک ڈاون میں راحت ملتے ہی میدان پر یہ کام کرتی نظرآئی دنیا کی سب سے خوبصورت خاتون ایتھلیٹ ، تصاویر وائرل

کورونا وائرس سے لڑنے کیلئے ڈیٹ پر جائے گی یہ خوبصورت کھلاڑی ، آپ کو بھی مل سکتا ہے موقع ، صرف کرنا ہوگا یہ کام

آن لائن کلاس کے دوران بچے نے پوسٹ کی پورن فوٹو ، گروپ میں شروع کردی ایسی فحش باتیں ، سب کے اڑ گئے ہوش ، مچا ہنگامہ

بالی ووڈ کی اس بولڈ اداکارہ کا بڑا بیان ، کہا : اگر بھگوان چار بوائے فرینڈ دے گا تو میں کون ہوں منع کرنے والی

 
First published: May 10, 2020 09:05 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading