ہوم » نیوز » اسپورٹس

کل سے شروع ہوگی انگلینڈ ۔ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ، ان بڑے تبدیلیوں کے ساتھ ہورہی ہے کرکٹ کی واپسی

England vs West Indies : تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بغیر تماشائیوں کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے کچھ نئے قواعد لاگو ہوں گے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Jul 07, 2020 09:38 PM IST
  • Share this:
کل سے شروع ہوگی انگلینڈ ۔ ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز ، ان بڑے تبدیلیوں کے ساتھ ہورہی ہے کرکٹ کی واپسی
پریکٹس کے دوران انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی ۔

انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے مابین 8 جولائی کو ساوتھمپٹن ​​میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میں کرکٹ اور کرکٹرس کے انداز میں پوری طرح سے تبدیلی واقع ہو جائے گی ۔ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز بغیر تماشائیوں کے خالی اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی اور کورونا وائرس کی وجہ سے کئے گئے کچھ نئے قواعد لاگو ہوں گے ۔ یہ ٹیسٹ بالرز کے لئے سب سے بڑا امتحان ہوگا ، کیونکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے کورونا کی وجہ سے بالرز کے ذریعہ گیند پر تھوک کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے ۔ یہ دیکھنا دلچسپ ہوگا کہ بولر کس طرح اپنی پرانی عادت پر قابو پاتے ہیں ۔


تاہم آئی سی سی نے ابتدائی طور پر قواعد کی خلاف ورزی پر کچھ نرمی کی پیش کش کی ہے ، کیونکہ بالر اس کے عادی ہیں ۔ آئی سی سی کے قوانین کے تحت اگر کوئی کھلاڑی گیند پر تھوک استعمال کرتا ہے تو اسے تنبیہ کی جائے گی ۔ امپائر ٹیم کو اس اصول کی خلاف ورزی کرنے پر دو بار انتباہ دے گا ، جس کے بعد اگر ایسا ہوتا ہے تو ٹیم کی بیٹنگ سائیڈ کو پانچ اضافی رنز دئے جائیں گے ۔ امپائر یہ بھی طے کریں گے کہ آیا گیند پر تھوک نادانستہ طور پر استعمال ہوا ہے یا نہیں اور اگلی گیند ڈالنے سے پہلے امپائر کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ گیند کو انفیکشن سے پاک رکھے ۔


متبادل کھلاڑی کو بھی ٹیسٹ کرکٹ میں کورونا کی وجہ سے اجازت دی گئی ہے ۔ موجودہ آئی سی سی کے قواعد کے مطابق کسی متبادل کھلاڑی کو میچ میں صرف اس صورت میں اجازت دی جاتی ہے ، جب کسی کھلاڑی کو سر میں چوٹ لگ جاتی ہے اور وہ کھیلنے کی پوزیشن میں نہیں ہوتا ہے۔ لیکن کورونا متبادل کی تلاش کی جارہی تھی اور اگر کسی کھلاڑی میں ٹیسٹ میچ کے دوران کورونا کی علامت ظاہر ہوتی ہے ، تو آئی سی سی کورونا متبادل کی اجازت دے گی ۔


خیال رہے کہ انگلینڈ نے سب سے پہلے یہ مطالبہ کیا تھا ۔ میچ ریفری کسی کھلاڑی میں میچ کے دوران کورونا کی علامت ظاہر ہونے پر سر میں چوٹ کی طرح اس سلسلے میں فیصلہ لے گا ۔ ٹیسٹ میں مقامی امپائر استعمال ہوں گے اور ٹیمیں ہر اننگز میں اضافی ڈی آر ایس بھی حاصل کریں گی ۔ آئی سی سی نے یہ فیصلہ کورونا کی وجہ سے نئے حالات میں لیا ہے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Jul 07, 2020 09:38 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading