اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جیل جانے والا پاکستانی کرکٹر بنے گا امپائر! میچ فکسنگ میں بھی رہا ہے شامل

    Spot Fixing: پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ (Salman Butt) آنے والے وقت میں میچ میں امپائرنگ کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔ وہ (PCB) کی طرف سے منعقد لیول-1 امپائرنگ کورس میں شامل ہوئے۔ 2010 میں اسپاٹ فکسنگ (Spot Fixing) میں پھنسے ہوئے سلمان بٹ کو جیل بھی ہوئی تھی۔

    • Share this:
      لاہور: پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ (Salman Butt) سال 2010 میں اسپاٹ فکسنگ میں پھنسے تھے۔ اس کی وجہ سے انہیں جیل جانا پڑا تھا۔ اتنا ہی نہیں ان پر 10 سال کی پابندی بھی لگائی گئی تھی، لیکن وہ مستقبل میں امپائرنگ کرتے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔ پی سی بی کی طرف سے منعقد آن لائن لیول-1 امپائرنگ کورس میں سلمان بٹ بھی شامل ہوئے۔ بورڈ میچ افسر تیاری کے لئے اس طرح کا انعقاد کر رہا ہے۔

      پی سی بی کی طرف سے 7 سے 25 جون تک منعقد امپائرنگ اور میچ آفیشیل کے کورس میں کل 346 لوگ شامل ہوئے۔ اس میں کل 46 کرکٹر بھی تھے۔ سلمان بٹ کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے والے عبدالروف، بلال آصف اور شعیب خان بھی شامل ہوئے۔ پی سی بی لیول-1، لیول-2 اور لیول-3 کے کورس منعقد کرے گا۔ پہلے مرحلے کے پروگرام کو اس نے کامیابی کے ساتھ منعقد کرلیا ہے۔

      انگلینڈ میں کی تھی اسپاٹ فکسنگ

      اگست 2010 میں لارڈر ٹسٹ میں تین کرکٹروں نے سٹے باز مظہر ماجد کے ساتھ مل کر اسپاٹ فکسنگ کی تھی۔ ٹسٹ میچ میں کپتان سلمان بٹ کے اشارے پر محمد آصف اور محمد عامر نے نو بال پھینکی تھی۔ اس معاملے نے پاکستان کرکٹ میں بھونچال لا دیا تھا۔ ان کھلاڑیوں کو جیل جانا پڑا تھا۔ پابندی کے بعد تیز گیند باز محمد عامر میدان پر واپسی کرنے کے بعد ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ حالانکہ آصف کو اب تک موقع نہیں ملا ہے۔

      کوہلی کے لئے بولا تھا- جیتنی ہوگی ٹرافی

      ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کا فائنل ہارنے کے بعد سلمان بٹ نے وراٹ کوہلی کی کپتانی پر سوال اٹھائے تھے۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا، ’آپ اچھے کپتان ہوسکتے ہیں، لیکن اگر آپ کوئی خطاب نہیں جیتتے ہیں تو لوگ آپ کو یاد نہیں رکھیں گے۔ ہو سکتا ہے کہ آپ ایک اچھے کپتان ہوں اور آپ کے پاس اچھی اسکیمیں ہوں، لیکن ہوسکتا ہے کہ آپ کا گیند باز اس پر عمل نہ کرپائے۔ اس لئے قسمت کو بھی ساتھ دینا ہوگا۔ لوگ ٹورنامنٹ جیتنے والوں کو ہی یاد کرتے ہیں‘۔ واضح رہے کہ وراٹ کوہلی کی کپتانی میں ٹیم انڈیا نے سب سے زیادہ 36 ٹسٹ جیتے ہیں۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: