نئی دہلی: وراٹ کوہلی گزشتہ کچھ وقت سے خراب فارم سے گزر رہے ہیں۔ کچھ ماہرین سابق ہندوستانی کپتان کی تنقید کر رہے ہیں، تو کچھ کو لگتا ہے کہ وہ جلد فارم میں واپسی کرلیں گے۔ ایجبسٹن میں کھیلے گئے پانچویں ٹسٹ میچ میں بھی وہ اچھی کارکردگی نہیں کرسکے۔
اس دوران ان کی انگلش بلے باز جانی بیرسٹو کے ساتھ میدان پر تکرار بھی ہوئی، اسے لے کر پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے بڑی بات کہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وراٹ کوہلی کا حریف کو بھڑکانا ان کے لئے اچھا اشارہ ہے۔ وراٹ کوہلی اب کل سے ٹی20 سیریز ایک بار پھر اتریں گے۔ ہندوستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 میچ کل ہونا ہے۔
راشد لطیف نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ مجھے امید ہے کہ وراٹ کوہلی اپنے فارم میں واپس ضرور آئیں گے، جس طرح سے انہوں نے کرکٹ کھیلا ہے۔ ایسے میں وہ جلد 70ویں سنچری لگائیں گے۔ میری خواہش ہے کہ وہ واپسی کرے۔ عالمی کرکٹ کو ان کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے کھیلنے کے طریقے سے امید پیدا ہوئی ہے۔ کبھی لیس تو کبھی روٹ سے۔ ان کا میدان پر جھگڑا کرنا مثبت اشارہ ہے کہ وہ ضرور اپنے فارم میں واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ساتھی کھلاڑیوں اور گیند بازوں کی حمایت کرتا ہے۔ اگر میں 2012-2011 کی بات کروں، تو ان کا اوسط ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، سری لنکا کے خلاف کہیں بہتر تھا۔ ہر کھلاڑی ایسے دور سے ضرور گزرتا ہے۔ جب وراٹ کوہلی ریٹائرمنٹ لیں گے، تو ان کا نام سچن تندولکر، سر ویورچرڈس، شاید ڈان بریڈ مین، جو روٹ کے ساتھ یا پھر جیکس کیلس جیسے عظیم کھلاڑیوں کے برابر لیا جائے گا۔ وراٹ کوہلی اب انگلینڈ کے خلاف ٹی20 اور ونڈے سیریز کھیلیں گے۔ ابھی انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف ونڈے سیریز کے لئے آرام دیا گیا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔