உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Cricket : رکی پونٹنگ نے کی سوریہ کمار یادو کی تعریف تو بھڑک گئے سابق پاکستانی کپتان، جانئے کیوں

    Cricket : رکی پونٹنگ نے کی سوریہ کمار یادو کی تعریف تو بھڑک گئے سابق پاکستانی کپتان، جانئے کیوں  (Ricky Ponting Instagram)

    Cricket : رکی پونٹنگ نے کی سوریہ کمار یادو کی تعریف تو بھڑک گئے سابق پاکستانی کپتان، جانئے کیوں (Ricky Ponting Instagram)

    آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے حال ہی میں ہندوستان کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادیو کی تعریف کی، جو آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے حال ہی میں ہندوستان کے اسٹار بلے باز سوریہ کمار یادیو کی تعریف کی، جو آئی سی سی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ پونٹنگ نے ایشیا کپ اور ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے ہندوستان کے ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل اسکواڈ میں پلیئنگ الیون میں سوریہ کمار کی مثالی بلے بازی پوزیشن پر گفتگو کرتے ہوئے بلے باز کا موازنہ اے بی ڈی ویلیئرز سے کیا۔ تاہم پونٹنگ کا یہ تبصرہ پاکستان کے سابق کپتان سلمان بٹ کو اچھا نہیں لگا۔ انہوں نے آسٹریلیائی لیجنڈ کو ان کے اس تقابلی بیان پر ٹرول کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: Asia Cup 2022: ہندوستان کے خلاف بڑے میچ کیلئے خاص تیاری کررہے ہیں بابر اعظم، بتایا پلان


      آئی سی سی ریویو پر بات چیت کرتے ہوئے رکی پونٹنگ نے ٹی 20 کرکٹ میں بلے کے ساتھ سوریہ کمار کی تکنیکی صلاحیتوں کی تعریف کی اور ان کے 360 ڈگری بلے بازی کے انداز کا موازنہ جنوبی افریقہ کے لیجنڈ ڈی ویلیئرز سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ سوریہ (سوریہ کمار یادو) میدان کے چاروں طرف 360 ڈگری شاٹس مارتے ہیں۔ تھوڑا سا اے بی ڈی ویلیئرز کی طرح جب وہ اپنے حقیقی رنگ میں تھے۔ لیپ شاٹس، لیٹ کٹس، کیپر کے سر کے اوپر… میدان کے چاروں طرف ہر طرح کے شاٹس ۔

       

      یہ بھی پڑھئے:  ایشیا کپ سے پہلے بابر اعظم کو ملا بڑا ایوارڈ، نیرچ چوپڑا کے دوست کا بھی بڑھا وقا


      سلمان بٹ نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے پونٹنگ کا ہندوستانی بلے باز کا ڈی ویلیئرز سے موازنہ کرنے پر مذاق اڑایا۔ بٹ کا ماننا ہے کہ عالمی کرکٹ نے کبھی ڈی ویلیئرز جیسی صلاحیت کا حامل بلے باز نہیں دیکھا۔ انہوں نے محسوس کیا کہ سابق آسٹریلیائی کرکٹر کو یہ موازنہ کرنے سے پہلے سوریہ کمار کا بڑے ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیت ثابت کرنے کا انتظار کرنا چاہئے تھا۔

      بٹ نے کہا کہ یہاں تک کہ سوریہ کمار کو بھی احساس ہوگا کہ موازنہ کچھ زیادہ ہی تھا ۔ سوریہ کمار نے ابھی بین الاقوامی کرکٹ کھیلنی شروع کی ہے۔ وہ باصلاحیت ہیں اور انہوں نے کچھ واقعی اچھی اننگز کھیلی ہیں، لیکن سیدھا اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس؟ پونٹنگ کو تھوڑا انتظار کرنا چاہئے تھا۔ سوریہ کمار کو ابھی تک بڑے ٹورنامنٹس کھیلنے ہیں ۔ سچ تو یہ ہے کہ ڈی ویلیئرز جیسی کرکٹ آج تک کسی نے نہیں کھیلی۔ آپ شاید ان کا موازنہ ویو رچرڈز سے کر سکتے ہیں۔

      انہوں نے مزید کہاکہ مجھے نہیں لگتا کہ حالیہ برسوں میں ایسے کسی کھلاڑی نے بلا بھی اٹھایا ہے۔ اثر اس طرح کا ہونا چاہئے کہ حریف ٹیم کو پتہ ہو کہ اگر آپ انہیں آؤٹ نہیں کر سکتے ہیں تو آپ میچ نہیں جیت سکتے ہیں یا کوئی ایسا شخص جو کسی کھیل میں ناقابل یقین تبدیلیاں کرنے کا ہنر رکھتا ہے ۔ روٹ، ولیمسن، کوہلی بھی ہیں، جو دنیا کے نمبر 1 بلے باز رہے ہیں اور انہوں نے ناقابل یقین سنچریاں اسکور کی ہیں، روہت شرما بھی، لیکن آپ ان سبھی ناموں کو چھوڑ دیں اور سیدھا ڈی ویلیئرز کے پاس جائیں… ہو سکتا ہے کہ پونٹنگ کو جیٹ لیگ کا سامنا کرنا پڑا ہو ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: