اپنا ضلع منتخب کریں۔

    بڑی خبر! پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں فخر زمان کو ملی جگہ، اس کھلاڑی کو کیا گیا باہر

    بڑی خبر! پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں فخر زمان کو ملی جگہ، اس کھلاڑی کو کیا گیا باہر (AFP)

    بڑی خبر! پاکستان کے ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں فخر زمان کو ملی جگہ، اس کھلاڑی کو کیا گیا باہر (AFP)

    T20 World Cup 2022: ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کی خبر ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کو مین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں عثمان قادر کی جگہ پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, Indiakarachikarachi
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ میں بڑی تبدیلی کی خبر ہے۔ بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان کو مین اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ انہیں عثمان قادر کی جگہ پاکستانی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ قادر اب ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔ لیگ اسپنر عثمان قادر چوٹ سے صحت یاب ہونے میں ناکام رہے۔ 25 ستمبر کو کراچی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز کے دوران قادر کے دائیں انگوٹھے میں فریکچر ہوا تھا۔ وہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 کے آغاز تک صحت یاب نہیں ہو سکیں گے۔ پاکستان کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف کھیلنا ہے۔

      فخر زمان ہفتہ کو شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ لندن سے برسبین پہنچیں گے اور انگلینڈ (17 اکتوبر) اور افغانستان (19 اکتوبر) کے خلاف دو وارم اپ میچوں میں سلیکشن کے لیے دستیاب ہوں گے۔ فخر اور شاہین دونوں کھلاڑی انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوینٹی سیریز اور نیوزی لینڈ میں سہ فریقی ٹی ٹوینٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں تھے ۔ پریکٹس میچز کے ذریعہ دونوں کھلاڑیوں کی فٹنس لیول کو چیک کیا جائے گا ۔

      فخر زمان نے اپنا آخری ٹی 20 میچ ایشیا کپ 2022 کے فائنل میں سری لنکا کے خلاف کھیلا۔ سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کے سامنے 171 رنز کا ہدف دیا تھا ۔ تاہم پاکستان کی ٹیم 147 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی تھی ۔ فائنل میں فخر زمان پہلی ہی گیند پر کھاتہ کھولے بغیر آؤٹ ہو گئے تھے ۔ اس کے بعد انہیں ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا تھا ۔

      یہ بھی پڑھئے: محمد سمیع کو ملی ٹی 20 ورلڈ کپ ٹیم میں جگہ، محمد سراج اور شاردل بھی جائیں گے آسٹریلیا


      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کا دورہ کرے گی ہندوستانی کرکٹ ٹیم، جانئے 15 سال بعد آخر ایسا کیوں ہوگا


      32 سالہ فخر زمان نے سال 2022 میں ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میں کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ انہوں نے 7 ٹی ٹوینٹی میچوں میں صرف 96 رنز بنائے ہیں۔ وہ ہانگ کانگ جیسی کمزور ٹیم کے سامنے صرف 53 رنز بنا سکے تھے۔ فخر نے 71 ٹی ٹوینٹی میچوں میں تقریباً 22 کی اوسط سے 1349 رنز بنائے ہیں۔ فخر نے آٹھ مرتبہ نصف سنچری اننگز کھیلی ہے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ 129 کا ہے۔

      ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ:

      بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، افتخار احمد، خوشدل شاہ، حیدر علی، شاداب خان، محمد نواز، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، حارث رؤف، شاہین شاہ آفریدی، آصف علی ، شان محمود، فخر زمان۔

      ریزور کھلاڑی : عثمان قادر، محمد حارث، شاہنواز دھانی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: