ہوم » نیوز » اسپورٹس

Pak vs SA: فخر زمان نے کھیلی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی اننگز ، شین واٹسن کو چھوڑا پیچھے

فخر زمان پاکستانی ٹیم کو فتح تو نہیں دلا سکے ، لیکن اس عمدہ اننگز کی بدولت انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ۔ فخر زمان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔

  • UNI
  • Last Updated: Apr 05, 2021 09:57 AM IST
  • Share this:
Pak vs SA: فخر زمان نے کھیلی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی اننگز ، شین واٹسن کو چھوڑا پیچھے
Pak vs SA: فخر زمان نے کھیلی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی اننگز ، شین واٹسن کو چھوڑا پیچھے ۔ (Photo: AFP)

جوہانسبرگ : پاکستان کے سلامی بلے باز فخرزمان جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 193 رن کی شاندار اننگز کھیلنے کے باوجود ٹیم کو جیت نہیں دلا سکے اور پاکستانی ٹیم کو دوسرے ون ڈے میچ میں 17 رنوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ میزبان جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز میں 1-1 سے برابری حاصل کرلی۔ یوں تو فخر زمان پاکستانی ٹیم کو فتح تو نہیں دلا سکے ، لیکن اس عمدہ اننگز کی بدولت انہوں نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ۔


فخر زمان ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے۔ ون ڈے کرکٹ میں فخر زمان سمیت متعدد بلے باز ڈبل سنچری اسکور کر چکے ہیں ، لیکن انہوں نے یہ تمام اننگز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کھیلیں۔ اس کے برعکس فخر نے یہ اننگز ہدف کے تعاقب میں اسکور کھیلی اور نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا ۔


اس سے قبل ہدف کے تعاقب میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ آسٹریلیا کے شین واٹسن کے پاس تھا ، جنہوں نے 2011 میں بنگلہ دیش کے خلاف 185 رنز کی اننگز کھیلی تھی ۔ اس سے قبل پاکستان کے کسی بھی کھلاڑی نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 150 رنز سے زائد کی اننگز نہیں کھیلی ۔


ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے جنوبی افریقہ نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں پر 341 رنز کا مضبوط اسکور بنایا ، جبکہ پاکستان کی ٹیم ایک بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے نو وکٹوں پر 324 رنز ہی بناسکی ۔ پاکستان کے لئے سلامی بلے باز فخر زمان نے 155 گیندوں پر 18 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے زبردست 193 رنز بنائے ، لیکن آخری اوور کی پہلی ہی گیند پر وہ رن آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی میچ اور سیریز جیتنے کی امیدیں بھی ٹوٹ گئیں ۔ فخر زمان کو ان کی شاندار اننگز کے لئے پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

فخر زمان ایک سرے پر جمے رہے ، حالانکہ پاکستان کی ٹیم کے دوسرے سرے پر وکٹیں گرتی رہیں لیکن فخر زمان کے رن آوٹ ہونے کے بعد ٹیم کی جیت کی امیدیں دم توڑ گئیں۔ زمان 312 کے اسکور پر ٹیم کے نویں بلے باز کے طور پر آؤٹ ہوئے۔ پاکستان کی ٹیم پھر 324 تک ہی پہنچ سکی۔

اس سے قبل ، جنوبی افریقہ کے لئے ان کے ٹاپ آرڈر کے تمام بلے بازوں نے رن جوڑے ۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اوپنر کوئنٹن ڈی کاک نے 8 ، مارکرم نے 39 ، کپتان ٹمبا باوما نے 92 ، ریسی وان ڈیر ڈوسن نے 60 اور ڈیوڈ ملر نے ناٹ آوٹ 50 رنز بنائے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Apr 05, 2021 09:57 AM IST