اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، اسٹار بلے باز ٹورنامنٹ سے ہوا باہر

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، اسٹار بلے باز ٹورنامنٹ سے ہوا باہر  (instagram)

    جنوبی افریقہ کے خلاف میچ سے پہلے پاکستان کو لگا بڑا جھٹکا، اسٹار بلے باز ٹورنامنٹ سے ہوا باہر (instagram)

    T20 World cup 2022 : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کو تین نومبر کو کرو یا مرو کے میچ میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنا ہے ۔ یہ مقابلہ سڈنی میں کھیلا جانا ہے ۔ اس میچ سے پہلے ہی پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم کے اہم بلے باز فخر زماں اس میچ کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • interna, IndiaPakistanPakistanPakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان کو تین نومبر کو کرو یا مرو کے میچ میں جنوبی افریقہ سے مقابلہ کرنا ہے ۔ یہ مقابلہ سڈنی میں کھیلا جانا ہے ۔ اس میچ سے پہلے ہی پاکستان کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم کے اہم بلے باز فخر زماں اس میچ کے ساتھ ساتھ ٹورنامنٹ سے بھی باہر ہوگئے ہیں ۔ ان کی گھٹنے کی چوٹ پھر سامنے آگئی ہے ۔ پاکستان ٹیم کے ڈاکٹر اور پی سی بی کے چیف میڈیکل افسر ڈاکٹر نجیب سومرو نے سڈنی میں میڈیا سے بات چیت میں یہ جانکاری دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ فخر اور پاکستان کی ٹیم انتظامیہ کو انہیں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شامل کرنے کے رسک کے بارے میں معلوم تھا ۔

      پی سی بی کے میڈیکل افسر ڈاکٹر نجیب نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ تقریبا سات ہفتے پہلے ایشیا کپ میں فخر کے گھٹنے میں چوٹ لگ گئی تھی۔ وہ بہادر کھلاڑی ہیں اور ٹیم میں واپس آنے کیلئے انہوں نے سخت محنت کی تھی ۔ ریہیبلیشن پورا کرنے کے بعد انہوں نے واپسی کی تھی ۔ گھٹنے کی چوٹ کو پوری طرح سے ٹھیک ہونے میں وقت لگتا ہے ۔ فخر اور پاکستان ٹیم کو ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں کھیلنے کے رسک کے بارے میں معلوم تھا ۔ ان کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں انہیں رکھا گیا ۔ آپ نے دیکھا کہ اس نے پیچھے میچ میں کیسی کارکردگی کی تھی ۔ بدقسمتی سے ان کی چوٹ مزید بڑھ گئی ہے ۔ ہم نے اسکین کرایا ہے، جس میں کوئی نئی چوٹ نہیں سامنے آئی ہے ، لیکن وہ 100 فیصد فٹ نہیں ہیں ۔

      یہ بھی پڑھئے: میچ میں آخر ایسا کیا ہوا کہ جوس بٹلر سے معافی مانگنے لگے کین ولیمسن؟ دیکھئے ویڈیو


      یہ بھی پڑھئے: راشد خان نے میدان پر ہی اپنی ٹیم کے اس کھلاڑی کو لگائی ڈانٹ، دیکھئے وائرل ویڈیو


      فخر نے موجودہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ایک ہی میچ کھیلا ہے ۔ وہ 30 اکتوبر کو نیدرلینڈس کے خلاف میچ میں کھیلنے اترے تھے ۔ اس میچ میں انہوں نے 20 رنز بنائے تھے ۔ پاکستان کے لئے فخر کا باہر ہونا بڑا جھٹکا ہے ، کیونکہ اس نے اب تک سپر 12 راونڈ میں تین میں سے ایک میچ ہی جیتا ہے ۔ اس کو دو میچ میں ہار کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

      سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدوں کو بنائے رکھنے کیلئے اس کو جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے خلاف ہونے والے اپنے دو میچ ہر حال میں جیتنے ہوں گے ۔ اس کے علاوہ پاکستان کو باقی ٹیموں کے نتائج پر بھی منحصر ہونا ہوگا ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: