ہوم » نیوز » اسپورٹس

انوشکا شرما کے غصہ کے بعد ٹیم انڈیا کے سابق کھلاڑی نے مانگی معافی ، کہا : ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا

انوشکا شرما نے ٹیم انڈیا سے وابستہ تنازع میں اپنا نام گھسیٹے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

  • Share this:
انوشکا شرما کے غصہ کے بعد ٹیم انڈیا کے سابق کھلاڑی نے مانگی معافی ، کہا : ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا
انوشکا شرما ۔ تصویر : نیوز 18 ہندی ۔

انوشکا شرما نے ٹیم انڈیا سے وابستہ تنازع میں اپنا نام گھسیٹے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے ۔ انہوں نے سابق وکٹ کیپر بلے باز فاروق انجینئر کے اس بیان پر کرارا جواب دیا ، جس میں کہا گیا تھا کہ ورلڈ کپ کے دوران ہندوستانی ٹیم کے سلیکٹرس انوشکا شرما کی خاطر داری میں مصروف تھے ۔ اس بیان پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انوشکا شرما نے کہا کہ ورلڈ کپ میں ایسا کچھ نہیں ہوا ۔ انوشکا کے بیان کے بعد فاروق انجینئر نے معافی مانگ لی اور کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ اس سے پہلے انوشکا نے کہا کہ اگر آپ کو سلیکشن کمیٹی اور ان کی اہلیت پر کچھ کہنا ہے تو بلا جھجھک کہئے ، کیونکہ یہ آپ کی رائے ہے ، لیکن اپنے دعوی کو مضبوط کرنے یا اپنی رائے کو سنسنی خیز بنانے کیلئے میرا نام مت گھسیٹیں ۔ خبردار جو کسی نے اس طرح کی باتوں میں میرا نام لیا ۔



انوشکا کے بیان کے بعد فاروق انجینئر نے معافی معانگی اور کہا کہ ان کا ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔ بتادیں کہ انوشکا نے وراٹ کوہلی سے شادی کی ہے اور جب سے دونوں کے رشتہ کا انکشاف ہوا ہے ، تب سے ہی کئی مرتبہ انوشکا کا نام ہندوستانی کرکٹ سے وابستہ تنازعات میں آتا رہا ہے۔

سابق وکٹ کیپر بلے باز فاروق انجینئر ۔ فائل فوٹو : نیوز 18 ہندی ۔
سابق وکٹ کیپر بلے باز فاروق انجینئر ۔ فائل فوٹو : نیوز 18 ہندی ۔


فاروق انجینئر نے اپنے بیان میں صفائی پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے یہ بات ہنسی مذاق میں کہی تھی ۔ انہوں نے ٹی وی چینل ری پبلک سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہ بات ہنسی مذاق میں کہی تھی اور اس کو طول دیدیا گیا ۔ انوشکا کو اس میں گھسیٹا گیا ، وہ پیاری لڑکی ہے ۔ وراٹ کوہلی شاندار کپتان ہیں اور کوچ روی شاستری بھی کافی اچھے ہیں ۔ بلاوجہ معاملہ کو طول دیا گیا ۔ وہ ایک سلیکٹر جیسا لگ رہا تھا کیونکہ اس نے ہندوستان کا بلیزر پہنا ہوا تھا ۔

اس کے ساتھ ہی فاروق انجینئر نے یہ بھی واضح کردیا کہ انوشکا شرما کو اس میں شامل کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں تھا اور وہ صرف سلیکٹرس کے بارے میں بات کررہے تھے ۔ انہوں نے انوشکا سے معافی بھی مانگی اور کہا کہ اپنے بیان سے وہ انہیں بدنام کرنا نہیں چاہتے تھے ۔ حالانکہ وہ اس موقف پر قائم رہے کہ انہوں نے ایک سلیکٹر کو چائے پلاتے ہوئے دیکھا تھا ۔ فاروق نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اگر وہ سلیکٹر ہوتے تو وہ بھی انوشکا کو چائے آفر کرسکتے تھے ۔
First published: Oct 31, 2019 10:40 PM IST