ہوم » نیوز » اسپورٹس

سنچورین میں دوکپتانوں کا ایک انوکھا ریکارڈ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا یہ اتفاق

تاہم اس میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے ۔ یعنی چاروں اننگز میں کپتان اپنا کھاتہ تک نہیں کھول سکے اور پویلین لوٹ گئے ۔

  • Share this:
سنچورین میں دوکپتانوں کا ایک انوکھا ریکارڈ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا یہ اتفاق
سنچورین ٹیسٹ میں دونوں کپتان نہیں کھول سکے اپنا کھاتہ ، ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا یہ نظارہ

سنچورین میں کھیلے گئے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ہے ۔ پاکستان کی جانب سے جیت کیلئے دئے گئے 149 رنوں کے ہدف کو جنوبی افریقہ نے چار وکٹ گنوا کر حاصل کرلیا ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے اولیور نے شاندار گیند بازی کا مظاہرہ کیا اور انہوں نے میچ میں 11 وکٹ حاصل کئے ۔ پہلی اننگز میں چھ اور دوسری اننگز میں پانچ وکٹ حاصل کئے ۔

تاہم اس میچ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا ۔ ٹیسٹ کرکٹ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ دونوں ٹیموں کے کپتان دونوں اننگز میں صفر پر آوٹ ہوئے ۔ یعنی چاروں اننگز میں کپتان اپنا کھاتہ تک نہیں کھول سکے اور پویلین لوٹ گئے ۔


پہلی اننگز میں پاکستان کے کپتان سرفراز احمد اپنا کھاتہ نہیں کھول سکے اور صفر پراولیور کے شکار بنے ۔ تو وہیں میچ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقہ کے کپتان فاف ڈوپلیسس بھی صفر پر شاہین شاہ آفریدی کے شکار بن گئے ۔ یہی نہیں پاکستان کی دوسری اننگز میں بھی کپتان سرفراز کھاتہ کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے ۔ انہیں ربادا نے آوٹ کیا ۔ جبکہ میچ کی چوتھی اننگز اور جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں کپتان فاف صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے اور اس طرح ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا نظارہ پہلی مرتبہ دیکھنے کو ملا کہ دونوں کپتان دونوں اننگز میں ڈک کے شکار ہوئے ۔
First published: Dec 28, 2018 10:19 PM IST