ہوم » نیوز » اسپورٹس

بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد سرفراز سمیت پاکستان کے ان پانچ کھلاڑیوں پر گر سکتی ہے گاج ، جانیں کیوں ؟

پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جس کے بعد اب پاکستانی ٹیم میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔

  • Share this:
بنگلہ دیش کے خلاف میچ کے بعد سرفراز سمیت پاکستان کے ان پانچ کھلاڑیوں پر گر سکتی ہے گاج ، جانیں کیوں ؟
پاکستانی ٹیم ۔ تصویر۔اے پی ۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2019 پاکستان کیلئے اچھا نہیں رہا ۔ ٹیم تقریبا ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئی ہے ، اس کا سیمی فائنل میں پہنچنا ناممکن نظر آرہا ہے ۔ پاکستانی ٹیم نے ورلڈ کپ میں کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا ، جس کے بعد اب پاکستانی ٹیم میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے ۔  ورلڈ کپ 2019 میں اگر پاکستان کی کارکردگی کی بات کریں تو اس کی شروعات ہی کافی خراب رہی اور ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں کو اس کو شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے بعد ہندوستان اور آسٹریلیا کے ہاتھوں بھی اس کو شکست ملی ۔


میگا ایونٹ میں خراب کارکردگی کی گاج اب پاکستانی ٹیم کے کئی کھلاڑیوں پر گر سکتی ہے ، جس میں کپتان سرفراز احمد بھی شامل ہیں ۔ سرفراز احمد کو اس ورلڈ کپ کے بعد کپتانی کی ذمہ داری سے سبکدوش کیا جاسکتا ہے ۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی کھلاڑی ایسے ہیں ، جن پر گاج کرسکتی ہے ۔


سرفراز احمد کی چھینی جائے گی کپتانی ؟


ورلڈ کپ میں پاکستان کی خراب کارکردگی کی وجہ کہیں نہ کہیں سرفراز احمد کی کپتانی بھی ہے ۔ سرفراز نے ورلڈ کپ میں اہم مواقع پر غلط فیصلے کئے ۔ ان سے پلیئنگ الیون منتخب کرنے میں بھی غلطی ہوئی ۔ یہی نہیں بلے سے بھی سرفراز کچھ خاص کمال نہیں دکھا سکے ۔ سات میچوں میں 28 کے اوسط سے صرف 140 رن ہی بنائے ہیں ۔



شعیب ملک کی وداعی طے

ورلڈ کپ ختم ہونے کے بعد شعیب ملک کا پاکستانی ٹیم سے پتہ صاف ہونا طے مانا جارہا ہے ۔ ملک نے ورلڈ کپ میں صرف تین میچ کھیلے ہیں ، جس میں انہوں نے 2.66 کی اوسط سے صرف 8 رن بنائے ہیں ۔ اتنی خراب کارکردگی کے بعد انہیں پلیئنگ الیون میں بھی جگہ نہیں دی گئی ۔ ملک 37 سال کے ہوگئے ہیں ، ایسے میں ورلڈ کپ ان کا آخری ٹورنامنٹ ہوسکتا ہے۔

محمد حفیظ کا بھی جانا تقریبا یقینی

پاکستانی ٹیم میں پروفیسر کے نام سے مشہور محمد حفیظ بھی اس ورلڈ کپ میں ناکام ثابت ہوئے ۔ انہوں نے سات اننگز میں صرف ایک نصف سنچری بنائی ۔ حفیظ کے کھاتے میں 32 کی اوسط سے 226 رن ضرور ہیں ، لیکن انہوں نے کئی اہم مواقع پر غلط شارٹ کھیل کر اپنا وکٹ گنوایا ، جس کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بحران میں پھنس گئی ۔ 38 سال کے حفیظ پر پی سی بی سخت فیصلہ لے کر اس کی جگہ نوجوان کھلاڑی کو موقع دے سکتی ہے ۔



آصف علی پر بھی گر سکتی ہے گاج

انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز میں تابڑتوڑ انداز میں بلے بازی کرنے والے آصف علی کو ورلڈ کپ ٹیم میں بڑی اعتماد کے ساتھ منتخب کیا گیا تھا ۔ ورلڈ کپ سے پہلے ان کی معصوم بیٹی کینسر کی وجہ سے فوت ہوگئی تھی ، اس کے باوجود وہ ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے انگلینڈ پہنچے ۔ حالانکہ ان کا بلا بھی انگلینڈ میں خاموش ہی رہا ۔ آصف علی کو صرف دو میچوں میں موقع ملا ، جس میں انہوں نے صرف 19 رن بنائے ۔ بتایا جارہا ہے کہ بورڈ انہیں بھی ٹیم سے باہر کرسکتا ہے ۔

حسن علی کا پتہ بھی صاف ہونا تقریبا طے

پاکستان کو اپنی گیند بازی کے دم پر چمپئنز ٹرافی 2017 میں فاتح بنانے والے تیز گیند باز حسن علی کا بھی ٹیم سے پتہ صاف ہوسکتا ہے ۔ حسن علی نے ورلڈ کپ میں کھیلے چار میچوں میں صرف دو وکٹ لئے ۔ حسن علی پاکستان کے سب سے مہنگے گیند باز ثابت ہوئے ۔ ان کی اکنامی ریٹ 7.75 رہی ۔
First published: Jul 05, 2019 10:53 AM IST