உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آسٹریلیائی Cricketer کا بڑا انکشاف ، ہندوستانی دورے پر ہوا جنسی استحصال، پولیس جانچ میں لگی

    آسٹریلیائی Cricketer کا بڑا انکشاف ، ہندوستانی دورے پر ہوا جنسی استحصال، پولیس جانچ میں لگی

    آسٹریلیائی Cricketer کا بڑا انکشاف ، ہندوستانی دورے پر ہوا جنسی استحصال، پولیس جانچ میں لگی

    آسٹریلیا کے سابق کرکٹر جیمی مشیل (Jamie Mitchell) نے الزام لگایا ہے کہ 1985 میں سری لنکا اور ہندوستان کے انڈر 19 دورے پر ٹیم کے اہلکاروں نے ان کا یہ جنسی استحصال کیا تھا ۔ اب 55 سال کے ہوچکے مشیل نے آسٹریلیائی براڈکاسٹنگ کارپوریشن (ABC) کے ایک انٹرویو میں الزام لگایا کہ ٹیم کے ایک ڈاکٹر نے ان کے درد کے علاج کے دوران ان کا استحصال کیا ۔

    • Share this:
      میلبورن : آسٹریلیا کے سابق کرکٹر جیمی مشیل  (Jamie Mitchell)  نے الزام لگایا ہے کہ 1985 میں سری لنکا اور ہندوستان کے انڈر 19 دورے پر ٹیم کے اہلکاروں نے ان کا یہ جنسی استحصال کیا تھا ۔ اب 55 سال کے ہوچکے مشیل نے آسٹریلیائی براڈکاسٹنگ کارپوریشن  (ABC) کے ایک انٹرویو میں الزام لگایا کہ ٹیم کے ایک ڈاکٹر نے ان کے درد کے علاج کے دوران ان کا استحصال کیا ۔ آسٹریلیا کی پولیس الزامات کی جانچ کررہی ہے اور کرکٹ آسٹریلیا (CA)  نے کہا کہ وہ پولیس جانچ میں تعاون کررہا ہے ۔

      جیمی مشیل نے ٹیم کی ایک تصویر آن لائن دیکھنے کے بعد پچھلے سال اگست میں کرکٹ آسٹریلیا سے جواب مانگنے کا فیصلہ کیا تھا ۔ انہوں نے اس معاملہ کی اطلاع سرکار کے بدعنوانی اور غلط برتاو معاملہ کے محکمہ کو بھی دی ، جس نے وفاقی پولیس سے رابطہ کیا ۔ اے بی سی کی ویب سائٹ کے مطابق مشیل نے کہا کہ مجھے کچھ راحت ملی ہے کہ آخر کار 1985 کے اس دورے کی جانچ ہورہی ہے ۔ وہ دورہ میری کرکٹ زندگی کا اہم موڑ ہونے کی بجائے اس نے مجھے کئی سالوں تک کشیدگی اور اذیت پہنچائی ۔

      مشیل نے اس سلسلہ میں کرکٹ آسٹریلیا کو چھ سوالات کی فہرست سونپی ہے ، جس میں وہ جاننا چاہتے ہیں کہ دورے کی رپورٹ اور جائزہ کہاں ہے اور ان کے میڈیکل ریکارڈ کا کیا ہوا ۔ رپورٹ کے مطابق کولمبو میں 30 مارچ کی رات کو مشیل کی طبیعت کچھ ناساز ہوگئی تھی اور وہ ٹیم کے ڈٓاکٹر کے پاس گئے ، جس نے اس کو ایک انجیکشن لگایا ۔ اس کے بعد مشیل کم سے کم دس گھنٹوں کیلئے بے ہوش ہوگئے ۔

      انہوں نے کہا کہ ان کے ساتھیوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اس رات ان کے کمرے میں نہیں جائیں ۔ مشیل کا ماننا ہے کہ اس مدت میں ٹیم کے ایک اہم افسر نے ان کے ساتھ غلط برتاو کیا تھا ۔ انہوں نے حالانکہ انٹرویو میں اس بارے میں زیادہ جانکاری نہیں دی کہ یہ کیسے ہوا ۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو نک ہاکلے نے کہا کہ ان کی تنظیم اپنے کھلاڑیوں اور ملازمین کے تحفظ کیلئے پابند عہد ہے ۔

      نک ہاکلے نے کہا کہ ہم تنظیم میں ایک ہم آہنگ ، محفوظ اور باہمی مدد والے کلچر کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ میں ان الزامات کو ہماری نوٹس میں لانے میں جیمی مشیل کی جرات کا اعتراف کرنا چاہتا ہوں ۔ ہم ان کی جانچ میں پولیس کی مدد کررہے ہیں ۔ ہاکلے نے کہا کہ انہیں کسی بھی لاپتہ دستاویز کی جانکاری نہیں ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: