உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: کے ایل راہل پر سابق کرکٹر کا بڑا الزام، کہا- پنجاب کے لئے کر رہے تھے سست بلے بازی

    IPL 2022: کے ایل راہل پر سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے لگایا بڑا الزام

    IPL 2022: کے ایل راہل پر سابق کرکٹر آکاش چوپڑا نے لگایا بڑا الزام

    ہندوستان کے سابق کرکٹر نے لکھنو سپر جائنٹس (Lucknow Super Giants) کے کپتان کے ایل راہل (KL Rahul) پر سست بلے بازی کرنے کا الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پنجاب کنگس (Punjab Kings) کی کپتانی کرتے وقت کے ایل راہل سست بلے بازی کر رہے تھے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: کے ایل راہل 26 مارچ سے شروع ہو رہے آئی پی ایل 2022 (IPL 2022) میں نئی ٹیم لکھنو سپر جائنٹس کی کپتانی کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ وکٹ کیپر بلے باز لوکیش راہل پہلے ہی ہندوستانی ٹیم میں اپنی جگہ یقینی کرچکے ہیں۔ آئی پی ایل 2020 (IPL 2020) میں انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے اورینج کیپ جیتی، لیکن کپتان کے طور پر وہ بہت کامیاب نہیں ہوئے، لیکن اس بار وہ لکھنو کی کپتانی کرتے ہوئے کچھ نیا حاصل کرنا چاہیں گے۔ لکھنو سپر جائنٹس کی کمان سنبھالنے سے پہلے کے ایل راہل پنجاب کنگس کے کپتان تھے۔

      ہندوستان کے سابق کرکٹر اور سلامی بلے باز آکاش چوپڑا (Aakash Chopra) نے کے ایل راہل کی تشخیص کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وکٹ کیپر بلے بازی کے ایل راہل کے لئے کام آسان نہیں ہوگا۔ آکاش چوپڑا کو لگتا ہے کہ پنجاب کنگس کی کپتانی کرتے وقت امید کے مطابق ان کی بلے بازی سست تھی۔ انہیں اپنی نئی فرنچائزی کے لئے کھیلتے وقت اس سے نجات پانے کی ضرورت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      شعیب اختر رینگ کر چلنے کو تھے مجبور، ماں کو ڈاکٹر نے دی تھی بیٹے کے نصف معذور ہونے کی وارننگ

      پنجاب کے لئے سست بلے بازی کی

      اپنے آفیشیل یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، راہل کے پاس ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) کی طرح کلین سلیٹ ہے، لیکن ان کے لئے بڑا چیلنج ہوگا کہ وہ پنجاب کنگس کے لئے سست رفتار سے کھیل رہے تھے کیونکہ ٹیم ایسی ہی تھی۔ آکاش چوپڑا نے مزید کہا، آپ سے پوچھنے کے بعد ٹیم منتخب کرلی جاتی ہے، بتاو آپ کتنے اچھے کپتان ہو، کیونکہ اب آپ کے پاس کوئی بہانہ نہیں ہے اور کوئی کہانی نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا، اب کھل کر کھیلیں، یہ ابھی یا کبھی نہیں، کرو یا مرو، یہی معانی رکھتا ہے، وہاں گوتم گمبھیر اور اینڈی فلاور دو اچھے دماغ ہوں گے، آپ ایک اچھے کپتان ہیں، آپ ایک بہترین کھلاڑی ہیں، آپ اپنا سب سے بہترین پانے کی کوشش کریں۔

      ایسا ہے کے ایل راہل کا ریکارڈ

      کے ایل راہل نے اب تک 94 آئی پی ایل میچ کھیلے ہیں، جن میں 3273 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ اس دوران انہوں نے دو سنچری بھی لگائی۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں ان کا اوسط 55.83 کا ہے۔ آئی پی ایل 2020 میں انہوں نے شاندار بلے بازی کرتے ہوئے 14 میچوں میں 670 رن بنائے تھے۔ وہیں گزشتہ سیشن میں وہ 13 میچوں میں 626 رن بنانے میں کامیاب رہے۔ آئی پی ایل 2022 میں لکھنو سپر جائنٹس کا پہلا مقابلہ 28 مارچ کو گجرات ٹائٹنس سے ہوگا۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: