اپنا ضلع منتخب کریں۔

    Video: پاکستانی کرکٹر سرفراز احمد کو بیٹے عبداللہ نے کیا کلین بولڈ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مچایا تہلکہ

    Cricket News: پاکستان کو سال 2017 میں چیمپئنز ٹرافی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ پاکستان میں گلی کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی : پاکستان کو سال 2017 میں چیمپئنز ٹرافی دلوانے والے سابق کپتان سرفراز احمد کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ ویڈیو میں وہ اپنے بیٹے عبداللہ کے ساتھ پاکستان میں گلی کرکٹ کھیلتے نظر آ رہے ہیں۔ اس دوران سرفراز کو ان کے بیٹے عبداللہ نے کلین بولڈ کردیا۔ 2017 میں سرفراز نے لارڈز میں ہندوستان کو شکست دے کر اپنی کپتانی میں چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی ۔ تاہم فی الحال وہ پاکستان کرکٹ ٹیم سے باہر ہیں۔

      یہ بھی پڑھئے: امپائرنگ چھوڑ کر لائیو میچ میں فیلڈنگ کرنے لگا یہ مشہور امپائر! ویڈیو ہوا وائرل

      ویڈیو میں باپ بیٹے کی جوڑی کو شائقین کرکٹ کے ایک بڑے گروپ سے گھرے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس دوران عبداللہ اپنے والد سرفراز کو گیند بازی کرتے ہیں۔ عبداللہ کی ایک گیند سرفراز کو چکمہ دیتی ہوئی سیدھے وکٹ پر لگ جاتی ہے ۔ پاکستان کے سابق کپتان بولڈ ہونے کے بعد مسکراتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔

      خیال رہے کہ سرفراز احمد نے ایک مرتبہ ایک مقامی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ عبداللہ کو کرکٹ کھیلنے کا شوق ہے، لیکن میں نہیں چاہتا کہ وہ کرکٹر بنے۔ دراصل ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں نے بہت سی چیزوں کا سامنا کیا ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ عبداللہ کو ان کا سامنا کرنا پڑے ۔ یہ فطری بات ہے کہ ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میں سوچتا ہوں کہ میرے بھائی یا بیٹے کو فوری طور پر چن لیا جائے، اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو تکلیف ہوتی ہے ۔

      یہ بھی پڑھئے: پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاتون کرکٹر سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں کوچ کو کیا معطل

      بتادیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے آنے کے بعد سرفراز نے اپنی جگہ تقریبا کھو دی ہے ۔ وہ 2021 کے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں تھے، جو سیمی فائنل تک پہنچی تھی۔ سرفراز نے آخری مرتبہ پاکستان کے لیے نومبر 2021 میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوینٹی انٹرنیشنل میچ کھیلا تھا۔

      وہیں سرفراز احمد نے آخری ون ڈے اپریل 2021 میں سنچورین میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا ۔ وہ پاکستان سپر لیگ کے اس سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان تھے، جس میں سرفراز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل میں پانچویں نمبر پر رہی تھی ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: