ہوم » نیوز » اسپورٹس

وسیم اکرم کا بڑا بیان ، پاکستانی ٹیم نہیں ، یہ ٹیم ہے کرکٹ عالمی کپ کی سب سے مضبوط دعویدار

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 2019کا ٹائٹل جیتنے کیلئے ہندستانی ٹیم کو مضبوط دعویدار قرار دیا ہے ۔

  • UNI
  • Last Updated: Feb 10, 2019 02:45 PM IST
  • Share this:
  • author image
    NEWS18-Urdu
وسیم اکرم کا بڑا بیان ، پاکستانی ٹیم نہیں ، یہ ٹیم ہے کرکٹ عالمی کپ کی سب سے مضبوط دعویدار
وسیم اکرم کی فائل فوٹو ۔ ٹویٹر ۔

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے ورلڈ کپ 2019کا ٹائٹل جیتنے کیلئے ہندستانی ٹیم کو مضبوط دعویدار قرار دیا ہے ۔ اپنے وقت کے بہترین سوئنگ بالر نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم ”چھپی رستم “ثابت ہوگی جو سرپرائز کر سکتی ہے ۔ البتہ پاکستانی ٹیم سے بہتر توقعات وابستہ کی جا سکتی ہیں ، جس کے پاس عالمی کپ جیتنے کا سنہری موقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین کھلاڑیوں کا گروپ موجود ہے اور یہ لوگوں کی بہت بڑی غلطی ہو گی کہ وہ پاکستانی ٹیم کو یکسر نظر انداز کردیں۔ پاکستان سپر لیگ نے پاکستانی ٹیم کو بہترین کھلاڑی دیئے ہیں اور محمد حفیظ اور شعیب ملک کے علاوہ دیگرکھلاڑی ابھی نوجوان ہیں ، جس کا پاکستان کو فائدہ ہوگا، کیوں کہ اس سے ٹیم کی فیلڈنگ بھی کافی بہتر ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شائقین پاکستانی ٹیم کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں ، جس کی وجہ سے ان کی حمایت حاصل ہو گی ، لیکن ہندستانی ٹیم بہرحال خطاب کی مضبوط دعویدار کہی جا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 30مئی سے انگلینڈ میں شروع ہوگا اور ایونٹ کا فائنل لارڈز میں14جولائی کو کھیلا جائے گا۔ آسٹریلیا ایک مرتبہ پھر اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گا ، جب کہ پاکستان میگا ایونٹ میں اپنا پہلا مقابلہ 31مئی کو ویسٹ انڈیز سے کھیلے گا۔


یہ بھی پڑھیں : کرکٹ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ! "آوٹ "بلے باز کو ڈریسنگ روم سے واپس بلاکر کرائی گئی بلے بازی

 
First published: Feb 10, 2019 02:45 PM IST