نئی دہلی. پاکستان کے سابق لیگ اسپنر دانش کنیریا نے
ایشیا کپ 2023 کے حوالے سے بڑا دعویٰ کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہندوستانی کنٹرول بورڈ اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان جاری رسہ کشی کے باعث ایشیا کپ 2023 کے رد ہونے کا قوی امکان ہے۔ کنیریا نے کہا کہ اب زیادہ وقت باقی نہیں ہے۔ اگرچہ ٹورنامنٹ کی تاریخوں کا اعلان ہو چکا ہے لیکن ابھی تک مکمل شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اس بار ایشیا کپ رد ہو سکتا ہے۔
دانش کنیریا نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ جب رمیز راجہ پی سی بی کے چیئرمین تھے تب انہوں نے واضح طور پر کہا تھا کہ اگر ہندوستان ایشیا کپ کے لیے اپنی ٹیم پاکستان نہیں بھیجتا ہے تو پاکستان بھی ون ڈے ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان نہیں جائے گا۔ .." پی سی بی کے موجودہ چیئرمین نجم سیٹھی نے بھی یہی بات کا دوہرائی ہے۔ اس وجہ سے ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔
آئی سی سی افسر کا بڑا بیان، مجھے نہیں لگتا پاکستان ورلڈ کپ کھیلنے ہندوستان آئے گا۔۔۔BCCI Central Contract: پانچ سال میں BCCIنے دئے 450کروڑ، روہت۔کوہلی کاجلوہ، جڈیجہ بھی نہیںحل نہیں ہو رہا ہے مسئلہایشیا کپ 2023 کی میزبانی پاکستان کو ملی تھی۔ گزشتہ سال بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ نے واضح کیا تھا کہ ٹیم انڈیا کسی بھی حالت میں پاکستان نہیں جائے گی۔ جس کے بعد پاکستان کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ پی سی بی کے چیئرمین نجم سیٹھی کسی بھی صورت میں ایشیا کپ کی میزبانی گنوانا نہیں چاہتے ہیں، اس لیے انہوں نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے اجلاس میں یہ معاملہ متعدد بار اٹھایا۔ بی سی سی آئی کے سکریٹری جئے شاہ اے سی سی کے چیئرمین بھی ہیں۔
حال ہی میں خبر آئی تھی کہ ایشیا کپ کا میزبان پاکستان ہی رہے گا لیکن ٹورنامنٹ 2 ممالک میں کھیلا جائے گا، ہندوستان کے علاوہ باقی تمام 5 ممالک کے مقابلے پاکستان میں ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی ٹیم انڈیا اپنا میچ نیوٹرل وینیو پر کھیلے گی۔ وہیں اس درمیان اکتوبر نومبر میں ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کے حوالے سے پاکستان کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے میچز کے لیے ہندوستان نہیں جائے گی اور انہیں نیوٹرل مقامات پر کھیلے گی۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔