IND vs NZ: ٹیم انڈیا کو ملا نیا ہٹ مین، 2میچ، 95 رن اور پھر بنا لیا کئی تجربہ کار کو اپنا دیوانہ
دراصل نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے اتوار کو بارش کی بھینٹ چڑھ گیا تھا۔ لیکن میچ رد ہونے سے پہلے شبمن گل کو شاندار بلے بازی کرتے دیکھا گیا۔
دراصل نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے اتوار کو بارش کی بھینٹ چڑھ گیا تھا۔ لیکن میچ رد ہونے سے پہلے شبمن گل کو شاندار بلے بازی کرتے دیکھا گیا۔
نئی دہلی: ہندوستانی اور نیوزی لینڈ (India vs New Zealand) کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 25 نومبر سے ہو رہا ہے۔ نیوزی لینڈ کے دورے پر نوجوان کھلاڑیوں کو آزمایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک نام ٹیم کے اوپنر شبھمن گل (Shubhman Gill) کا بھی ہے۔ جس نے کیوی ٹیم کے خلاف کھیلے گئے صرف دو میچوں میں کچھ تجربہ کاروں کے دل جیت لیے ہیں۔ شبھمن گل کی بلے بازی دیکھنے کے بعد ہندوستان کے سابق کپتان روی شاستری، سابق فاسٹ بولر اشیش نہرا اور اجیت اگرکر ان کے مرید بن گئے ہیں۔
دراصل نیوزی لینڈ اور ہندوستان کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے اتوار کو بارش کی بھینٹ چڑھ گیا تھا۔ لیکن میچ رد ہونے سے پہلے شبمن گل کو شاندار بلے بازی کرتے دیکھا گیا۔ ان کی کارکردگی کو دیکھ کر ایسا لگ رہا تھا کہ وہ بڑی اننگز کھیل سکتے ہیں۔ میچ کے رد ہونے تک شبھمن گل 42 گیندوں میں 4 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 45 رنز بنا چکے تھے۔ اس کے ساتھ ہی شبھمن گل نے پہلے میچ میں بھی شاندار نصف سنچری بنائی تھی۔ شبھمن گل کی اس کارکردگی کو دیکھنے کے بعد ٹیم روی شاستری نے ان کے کریئر کی پیشین گوئی کی، جب کہ اشیش نہرا نے انہیں باصلاحیت کھلاڑی قرار دیا۔ وہیں اب سابق فاسٹ بولر اجیت اگرکر نے بھی شبھمن کے حوالے سے اپنا ردعمل دیا ہے۔
شبھمن گل کی بلے بازی دیکھنے کے بعد سابق گیندباز نے کہا، 'وہ نظر انداز نہیں ہوئےاور یہ آپ کو بتاتا ہے کہ وہ ان ون ڈے میچوں میں کتنے اچھے رہے ہیں۔ وہ بہت متاثر کن نظر آرہے ہیں۔ میرے مطابق وہ نیوزی لینڈ کے خلاف ان دو میچوں میں ٹیم انڈیا کے سب سے بااثر کھلاڑی رہے ہیں۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔