ہوم » نیوز » اسپورٹس

!‘پاکستان کے زخموں پر وسیم اکرم نے چھڑکا نمک، کر دی ’بےعزتی

ہندوستان سے ملی ان دو کراری ہار کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور تیز گیند باز میں سے ایک وسیم اکرم بےحد نا امید ہیں۔

  • Share this:
!‘پاکستان کے زخموں پر وسیم اکرم نے چھڑکا نمک، کر دی ’بےعزتی
وسیم اکرم: فائل فوٹو

ایشیا کپ میں ہندوستان نے پاکستان کو مسلسل دو میچوں میں بری طرح شکست دی ہے۔ پہلے ٹیم انڈیا نے گروپ میچ میں پاکستان کو 8 وکٹ سے ہرایا۔ اس کے بعد سپر 4 مقابلہ میں روہت شرما کی ٹیم نے پاکستان کو 9 وکٹ سے کراری شکست دی۔ ہندوستان سے ملی ان دو کراری ہار کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان  اور تیز گیند باز میں سے ایک وسیم اکرم بےحد نا امید ہیں۔ وسیم اکرم نے سپر 4 میں ملی ہار کے بعد اپنی ٹیم کے خلاف کئی سخت بیان دے ڈالے۔

وسیم اکرم نے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت میں کہا، ’’ میں نے تقریباََ 20 سالوں تک پاکستان کے لئے کرکٹ کھیلا، لیکن میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے ایسا دن دیکھنا پڑے گا۔ جس طرح سے ہماری ٹیم یک طرفہ میچ ہار رہی ہے وہ بےحد مایوس کن ہے‘‘۔

وسیم اکرم نے مزید کہا، ’’ ہمیں کمزور ٹیموں کے خلاف کم کرکٹ کھیلنا ہوگا۔ ایک دو میچ کمزور ٹیم کے خلاف ٹھیک ہیں، لیکن زمبابوے جاکر پانچ ون ڈے اور تین ٹی 20 میچ کھیلنے سے پاکستان کو کیا ملا؟‘‘۔

وسیم اکرم نے کہا کہ ہندوستان سے ملی ہار کے بعد اب ٹیم انڈیا کو چیمپئنز ٹرافی کی جیت سے باہر نکل جانا چاہئے۔ وسیم نے ساتھ ہی کہا، ’ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ڈیڑھ سال پہلے جیت ملی تھی۔ ایشیا کپ میں تو ٹیم انڈیا کے سب سے اہم کھلاڑی وراٹ کوہلی بھی نہیں آئے، اللہ جانے کیا ہوتا اگر ٹیم انڈیا میں وہ بھی کھیل رہے ہوتے‘‘۔

First published: Sep 25, 2018 10:40 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading