ہوم » نیوز » اسپورٹس

سچن تندولکر، شاہد آفریدی، ثنا میر سمیت کئی عظیم کرکٹر ہوچکے ہیں کورونا پازیٹیو، طویل ہے فہرست

سچن تندولکر سے پہلے کئی عظیم کرکٹر اس خطرناک وبا سے متاثر ہو چکے ہیں۔ حالانکہ بیشتر نے اسے ہرایا اور واپسی کی۔ کورونا سے متاثر ہونے والے عظیم کرکٹروں میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔

  • Share this:
سچن تندولکر، شاہد آفریدی، ثنا میر سمیت کئی عظیم کرکٹر ہوچکے ہیں کورونا پازیٹیو، طویل ہے فہرست
سچن تندولکر، شاہد آفریدی، ثنا میر سمیت کئی عظیم کرکٹر ہوچکے ہیں کورونا پازیٹیو

نئی دہلی: عظیم بلے بازوں میں شمار سچن تندولکر (Sachin Tendulkar COVID-19) کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ انہوں نے ہفتہ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر یہ اطلاع دی۔ انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ وہ گھر پر کوارنٹائن ہوگئے ہیں۔


47 سال کے سچن تندولکر نے لکھا، ’میں مسلسل ٹسٹ کرا رہا تھا۔ ہلکے علامت کے بعد میں کورونا پازیٹیو پایا گیا ہوں۔ میں نے خود کو گھر پر کوارنٹائن کرلیا ہے۔ اس وبا سے متعلق سبھی ضروری پروٹوکول فالو کر رہا ہوں‘۔ انہوں نے ساتھ ہی بتایا کہ کہ ان کے گھر کے سبھی اراکین کی رپورٹ نگیٹیو آئی ہے۔




سچن تندولکر سے پہلے کئی عظیم کرکٹر اس خطرناک وبا سے متاثر ہوچکے ہیں۔ حالانکہ بیشتر نے اسے ہرایا اور واپسی کی۔ کورونا سے متاثر ہونے والے عظیم کرکٹروں میں پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شامل ہیں۔ پاکستان کے لئے 398 ونڈے، 99 ٹی -20 انٹرنیشنل اور 27 ٹسٹ کھیلنے والے شاہد آفریدی گزشتہ سال جون میں کورونا پازیٹیو ملے تھے۔ انہوں نے بھی سوشل میڈیا پر یہ اطلاع دی تھی۔



کووڈ-19 پازیٹیو ہونے والوں میں ویسٹ انڈیز کے شائی ہوپ، بنگلہ دیش کے مشرف مرتضیٰ، بی سی سی آئی صدر سوربھ گانگولی کے بڑے بھائی شبھ آشیش گانگولی، پاکستان کی عظیم خاتون کرکٹر ثنا میر اور انگلینڈ کے اسپنر معین علی شامل ہیں۔



پاکستان میں تو کورونا وائرس سے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان تک پازیٹیو ہوگئے ہیں۔ عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے 1992 میں کرکٹ عالمی کپ جیتا تھا۔ حال میں شاداب خان، حیدرعلی سمیت پاکستان کے سات سے زیادہ کھلاڑی کورونا پازیٹیو ملے تھے۔ ان کے علاوہ سری لنکا کے لاہرو تھریمانے، لاہرو کمارا، کوچ مکی آرتھر، ڈین وین نیکرک بھی کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کرکٹروں کی فہرست میں شامل رہے۔

چیتن چوہان کی ہوئی تھی موت

ہندوستان کے سابق کرکٹر اور یوپی حکومت کے وزیر رہے چیتن چوہان کی گزشتہ سال کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد موت ہوگئی تھی۔ وہ تب ایک اسپتال میں داخل تھے۔ پاکستان کے سابق فرسٹ کلاس کرکٹر ریاض شیخ کی بھی کورونا وائرس کے سبب موت کی خبریں سامنے آئی تھیں۔ پاکستان کے فرسٹ کلاس کرکٹر رہے ظفر سرفراز کی بھی 50 سال کی عمر میں کووڈ-19 پازیٹیو ہونے کے بعد موت ہوگئی تھی۔ سرفراز پیشہ ور کرکٹ میں بڑا نام مانے جاتے تھے۔
Published by: Nisar Ahmad
First published: Mar 27, 2021 11:13 PM IST