ہوم » نیوز » اسپورٹس

کورونا کی زد میں آئے شاہد آفریدی ، گوتم گمبھیر کے بیان نے جیتا پاکستانیوں کا دل ، ہورہی جم کر تعریف

گوتم گمبھیر (gautam gambhir ) اور شاہد آفریدی (shahid afridi) کے درمیان اکثر سوشل میڈیا پر اختلافات دیکھنے کو ملتے ہیں ۔

  • Share this:
کورونا کی زد میں آئے شاہد آفریدی ، گوتم گمبھیر کے بیان نے جیتا پاکستانیوں کا دل ، ہورہی جم کر تعریف
کورونا کی زد میں آئے شاہد آفریدی ، گوتم گمبھیر کے بیان نے جیتا پاکستانیوں کا دل ، ہورہی جم کر تعریف

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا میں افراتفری مچی ہوئی ہے ۔ پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی اس کی زد میں آگئے ہیں ۔ انہوں نے ہفتہ کو اس کا اعلان کیا ۔ شاہد آفریدی کے متاثر ہونے کی خبر جاننے کے بعد ہندوستان کے لیجنڈ کرکٹر گوتم گمبھیر کا دل جیت لینے والا بیان آیا ہے ۔ آج تک سے بات چیت کرتے ہوئے گوتم گمبھیر نے کہا کہ میں نہیں چاہتا کہ کوئی بھی اس وائرس کی زد میں آئے ۔ شاہد آفریدی کے ساتھ میرے سیاسی اختلافات ہیں ، مگر میں چاہتا ہوں کہ وہ جلد سے جلد ٹھیک ہوجائیں ۔




دراصل پاکستان مقبوضہ کشمیر کو لے کر شاہد آفریدی کے ہندوستان اور وزیر اعظم مودی کے خلاف متنازع بیان دینے پر گوتم گمبھیر نے ان کو جم کر پھٹکار لگائی تھی ۔ گوتم گمبھیر نے آفریدی کو جواب دیتے ہوئے لکھا کہ آفریدی ، عمران خان اور باجوا جیسے جوکر پاکستان کے لوگوں کو بے وقوف بنانے کیلئے ہندوستان اور ہمارے وزیر اعظم کے خلاف زہر اگل سکتے ہیں ۔


گوتم گمبھیر نے کہا کہ 16 سال کے آدمی شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ پاکستان کی سات لاکھ کی فوج کے پیچھے 20 کروڑ لوگ کھڑے ہیں ، پھر بھی ستر سال سے کشمیر کیلئے بھیک مانگ رہے ہیں ۔ گمبھیر نے شاہد آفریدی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش یاد ہے ۔



مگر کورونا وائرس کی زد میں آنے کے بعد شاہد آفریدی کو لے کر گمبھیر کی اظہار ہمدردی نے نہ صرف ہندوستانی مداح بلکہ پاکستانی فینس کا بھی دل جیت لیا ہے ۔ ایک فین نے کہا کہ گمبھیر کی طرف سے یہ کافی مثبت پیغام ہے ۔ وہیں ایک دوسرے یوزر نے کہا کہ ایسے بیان کی امید نہیں کی جارہی تھی ۔ شاہد آفریدی گزشتہ کچھ وقت سے پاکستان میں ضرورتمندوں کی مدد کررہے ہیں ۔ ایسے میں وہ کئی لوگوں کے رابطے میں آئے ۔
First published: Jun 13, 2020 09:28 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading