ہوم » نیوز » اسپورٹس

شاہد آفریدی کو گوتم گمبھیر نے دیا کرارا جواب ، کہا : 70 سالوں سے مانگ رہے ہو بھیک ، بنگلہ دیش بھول گئے ؟

کرکٹ کے میدان پر کئی بار آفریدی کو شکست دے چکے گمبھیر نے کہا کہ آفریدی ، عمران خان اور باجوا جیسے جوكرز آپ پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ہندوستان اور وزیر اعظم مودی کے خلاف زہر اگلتے ہو ، لیکن یاد رکھو تمہیں قیامت کے دن تک کشمیر نہیں ملے گا ۔

  • UNI
  • Last Updated: May 17, 2020 09:35 PM IST
  • Share this:
شاہد آفریدی کو گوتم گمبھیر نے دیا کرارا جواب ، کہا : 70 سالوں سے مانگ رہے ہو بھیک ، بنگلہ دیش بھول گئے ؟
شاہد آفریدی کو گوتم گمبھیر نے دیا کرارا جواب ، کہا : 70 سالوں سے مانگ رہے ہو بھیک ، بنگلہ دیش بھول گئے ؟

ہندوستان کے سابق کرکٹر اور اب ممبر پارلیمنٹ گوتم گمبھیر نے پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد آفریدی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی بھی ہندوستان سے کشمیر نہیں لے سکتا ۔ آفریدی نے ہفتہ کو پاکستان کے مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا تھا ، جہاں انہوں نے ہندستان اور وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف برا بھلا کہا تھا اور اشتعال انگیز تقریر کی تھی ۔ آفریدی کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد گمبھیر نے ان پر نشانہ سادھا ۔


گمبھیر نے اپنے ٹویٹس میں آفریدی پر طنز کستے ہوئے کہا کہ 16 سال کے آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس سات لاکھ لوگوں کی فوج ہے ، جسے 20 کروڑ لوگوں کی حمایت حاصل ہے ۔ اس کے باوجود وہ 70 سالوں سے کشمیر کے لئے بھیک مانگ رہے ہیں ۔



کرکٹ کے میدان پر کئی بار آفریدی کو شکست دے چکے گمبھیر نے کہا کہ آفریدی ، عمران خان اور باجوا جیسے جوكرز آپ پاکستان کے عوام کو بیوقوف بنانے کے لئے ہندوستان اور وزیر اعظم مودی کے خلاف زہر اگلتے ہو ، لیکن یاد رکھو تمہیں قیامت کے دن تک کشمیر نہیں ملے گا ۔ بنگلہ دیش یاد ہے نہ ۔ قابل ذکر ہے کہ گمبھیر اور آفریدی کے درمیان اکثر سوشل میڈیا پر تیکھی بحث ہوتی رہتی ہے ۔
First published: May 17, 2020 09:35 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading