شاہین آفریدی سے کیسے بچا جاسکتا ہے، گوتم گمبھیر نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو دیا یہ اہم مشورہ
شاہین آفریدی سے کیسے بچا جاسکتا ہے، گوتم گمبھیر نے ہندوستانی کھلاڑیوں کو دیا یہ اہم مشورہ (AFP)
T20 World Cup 2022: ہندوستان کا سامنا میلبورن میں 23 اکتوبر کو پاکستان سے ہوگا ۔ گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر رہے آفریدی کو اگلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی بلے بازوں کیلئے بڑی چیلنج مانا جارہا ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستان کے سابق کرکٹر گوتم گمبھیر نے کہا ہے کہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں ہندوستان کو پاکستانی تیز گیند باز شاہین شاہ آفریدی کا جارحانہ انداز میں سامنا کرنا چاہئے نہ کہ اس کے سامنے وکٹ بچانے کے بارے میں سوچنا چاہئے ۔ ہندوستان کا سامنا میلبورن میں 23 اکتوبر کو پاکستان سے ہوگا ۔ گھٹنے کی چوٹ کی وجہ سے ایشیا کپ سے باہر رہے آفریدی کو اگلے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی بلے بازوں کیلئے بڑی چیلنج مانا جارہا ہے ۔ پچھلے سال ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں انہوں نے ٹیم انڈیا کی شروعات ہی خراب کردی تھی ، جس کی وجہ سے پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہندوستانی ٹیم کو ہرانے میں کامیاب ہوئی تھی ۔
گوتم گمبھیر نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام گیم پلان میں کہا : شاہین آفریدی کے سامنے وکٹ بچانے کی مت سوچئے، اس کے خلاف رن بنانے کے بارے میں سوچئے، جب آپ وکٹ بچانے کیلئے کھیلنے لگیں گے تو سب کچھ بہت چھوٹا ہوجائے گا ۔ بیک لفٹ، فٹ ورک سب ۔ ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اس سوچ کے ساتھ نہیں کھیلا جاسکتا ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم کہ وہ خطرناک گیند باز ہیں، لیکن ہندوستانی بلے بازوں کو اس کے خلاف رن بنانے ہی ہوں گے ۔ ہندوستان کے پاس ٹاپ تین یا چار شاندار بلے باز ہیں، جو آفریدی کے سامنے رن بنا سکتے ہیں ۔
ہندوستان کے سابق تیز گیند باز عرفان پٹھان نے ہندوستانی گیند بازوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم یا محمد رضوان کو جگہ مت دیجئے ۔ رضوان پاور پہلے میں کافی جارحانہ کھیلتا ہے ۔ بابر کو وقت لگتا ہے ۔ ان کے کھیل کو سمجھ کر گیند بازی کرنی ہوگی ۔ اس درمیان ہندوستانی ٹیم ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے آسٹریلیا پہنچ چکی ہے ۔ جمعرات کو اس کو ایک وارم اپ میچ میں ویسٹرن ساوتھ افریقہ سے ہار ملی ۔
ٹیم انڈیا کو طویل عرصہ سے ٹی ٹوینٹی ٹرافی کا انتظار ہے ۔ ٹیم نے 2007 میں ایک مرتبہ خطاب جیتا تھا ۔ اس ٹیم میں عرفان پٹھان اور گوتم گمبھیر بھی شامل تھے ۔ ٹیم کی قیادت ایم ایس دھونی کررہے تھے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔