ہوم » نیوز » اسپورٹس

میچ سے ٹھیک پہلے اسٹیڈیم کے باہر لگی آگ ، بجھانے کیلئے کود پڑا آسٹریلیا کا یہ بڑا کھلاڑی

آسٹریلیا کے آل راونڈر گلین میکسویل کو ان کی طوفانی بلے بازی کیلئے جانا جاتا ہے ۔ لیکن پیر کو انہوں نے کرکٹ کے میدان کے باہر ایسا کام کیا ، جس کو لوگ سلام کررہے ہیں ۔

  • Share this:

آسٹریلیا کے آل راونڈر گلین میکسویل کو ان کی طوفانی بلے بازی کیلئے جانا جاتا ہے ۔ لیکن پیر کو انہوں نے کرکٹ کے میدان کے باہر ایسا کام کیا ، جس کو لوگ سلام کررہے ہیں ۔ دراصل بگ بیش لیگ کے 17 ویں میچ سے پہلے لانسیسٹن کے آورورا اسٹیڈیم کے باہر اچانک آگ لگ گئی ۔ اس وقت میکسویل وہیں موجود تھے اور وہ آگ بجھانے کیلئے کود پڑے ۔

بتادیں کہ میچ سے پہلے ڈیل اسٹین اور گلین میکسویل ساتھ میں تھے ، تبھی اچانک اسٹیڈیم کمپلیکس کے باہر رکھی سوکھی گھاس میں آگ لگ گئی ۔ میکسویل فورا آگ کی جانب بھاگے اور آگ بجھانے والے آلہ سے فورا آگ پر قابو پالیا ۔ اسٹین نے اس واقعہ کا ویڈیو بنایا اور اپنے انسٹاگرام اکاونٹ پر اس کو اپ لوڈ کیا ہے ۔

بتادیں کہ آسٹریلیا میں جنگلوں کی آگ نے کہرام مچا رکھا ہے ۔ آگ کی وجہ سے ہزاروں ہیکٹیئر جنگل جل چکے ہیں ۔ لاکھوں جانوروں کی آگ میں جل کر موت ہوچکی ہے ۔ کئی لوگ اپنے گھر کھو چکے ہیں ۔

یہی نہیں آگ کی وجہ سے آسٹریلیا میں سانس تک لینا مشکل ہوگیا ہے ۔ حال ہی میں بگ بیش لیگ میں خراب ہوا کی وجہ سے میچ کو رد کرنا پڑگیا تھا ، جو کہ آسٹریلیائی کرکٹ کی تاریخ میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا ۔
First published: Dec 30, 2019 07:59 PM IST