உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    IPL 2022: پانڈیا-ملر نے گجرات کو دلایا فائنل کا ٹکٹ، 7 وکٹ سے ہارا راجستھان رائلس

    ڈیوڈ ملر کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی کپتانی اننگ کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے آئی پی ایل 2020 کوالیفائر 1 (Gujarat Titans vs Rajasthan Royals, Qualifier 1) میں راجستھان رائلس کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

    ڈیوڈ ملر کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی کپتانی اننگ کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے آئی پی ایل 2020 کوالیفائر 1 (Gujarat Titans vs Rajasthan Royals, Qualifier 1) میں راجستھان رائلس کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

    ڈیوڈ ملر کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی کپتانی اننگ کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے آئی پی ایل 2020 کوالیفائر 1 (Gujarat Titans vs Rajasthan Royals, Qualifier 1) میں راجستھان رائلس کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

    • Share this:
      کولکاتا: ڈیوڈ ملر کی دھماکہ خیز نصف سنچری اور ہاردک پانڈیا کی کپتانی اننگ کی بدولت گجرات ٹائٹنس نے آئی پی ایل 2020 کوالیفائر 1 (Gujarat Titans vs Rajasthan Royals, Qualifier 1) میں راجستھان رائلس کو 7 وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ راجستھان رائلس کی طرف سے رکھے گئے 189 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات ٹائٹنس کی ٹیم 19.3 اوور میں 3 وکٹ پر 191 رن بنائے۔ شکست کے باوجود راجستھان کے پاس فائنل میں پہنچنے کا ایک اور موقع ہے۔ اسے اب ایلیمینیٹر کی فاتح ٹیم سے کوالیفائر 2 مدمقابل ہونا ہوگا۔

      ڈیوڈ ملر (David Miller) نے 38 گیندوں پر ناٹ آوٹ 68 رنوں کی اننگ کھیلی جبکہ ہاردک پانڈیا (Hardik Pandya) نے 27 گیندوں پر ناٹ آوٹ 40 رن بنائے۔ ڈیوڈ ملر نے 20ویں اوور کے شروعاتی تین گیندوں پر پرسدھ کرشنا کو مسلسل چھکے لگائے۔ انہوں نے 38 گیندوں پر 3 چوکے اور 5 چھکے لگائے۔ ہاردک پانڈیا نے 27 گیندوں پر 5 چوکے لگائے۔ دونوں نے چوتھے وکٹ کے لئے 106 رنوں کی ناقابل تسخیر شراکت کی۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری گجرات ٹائٹنس کی شروعات بے حد خراب رہی۔ اننگ کے پہلے اوور کی دوسری ہی گیند پر سلامی بلے باز ردھمان ساہا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ ساہا کو ٹرینٹ بولٹ نے وکٹ کیپر سنجو سیمسن کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

      ردھمان ساہا جب آوٹ ہوئے اس وقت گجرات کا کھاتہ بھی نہیں کھلا تھا۔ اس کے بعد شبھمن گل کو میتھیو ویڈ کا ساتھ ملا۔ دونوں بلے بازوں نے دوسرے وکٹ کے لئے 72 رنوں کی شراکت کی۔ شبھمن گل 35 رن بناکر رن آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد ویڈ بھی زیادہ دیر کریز پر نہیں رک سکے اور 35 رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ ویڈ کو عبید میکائے نے جوس بٹلر کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

      بٹلر نے 89 اور سیمسن نے 47 رن بنائے

      اچھی فارم میں چل رہے سلامی بلے باز جوس بٹلر نے دھیمی شروعات کے بعد شاندار نصف سنچری لگائی، جس سے راجستھان رائلس نے 6 وکٹ پر 188 رن بنائے۔ جوس بٹلر نے 56 گیندوں میں 12 گیندوں سے دو چھکوں سے 89 رنوں کی اننگ کھیلنے کے علاوہ کپتان سنج سیمسن (47) رنوں کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لئے 68 رنوں کی شراکت بھی کی۔ دیو دت پڈکّل (28) نے بھی معاون اننگیاں کھیلی۔

      جوس بٹلر کی اننگ کی بدولت راجستھان رائلس کی ٹیم آخری چار اوور میں 61 رن جوڑنے میں کامیاب رہی۔ گجرات ٹائٹنس کی طرفس ے اسٹار لیگ اسپنر راشد خان نے کفایتی گیند بازی کرتے ہوئے چار اوور میں صرف 15 رن دیئے، لیکن انہیں کوئی کامیابی نہیں ملی۔ محمد شمی، یش دیال اور آر سائی کشور کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ ان تینوں نے بالترتیب: 43, 46 اور 43 رن لٹائے اور تینوں کو ایک ایک کامیابی ملی۔
      Published by:Nisar Ahmad
      First published: