IPL 2023: شبھمن گل نے بنائی تیسری سنچری، نریندر مودی اسٹیڈیم میں کی چھکوں کی بارش
IPL 2023: شبھمن گل نے بنائی تیسری سنچری، نریندر مودی اسٹیڈیم میں کی چھکوں کی بارش (IPL Twitter)
Shubman Gill 3rd IPL Century: نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل آئی پی ایل 2023 میں جم کر رنز بنا رہے ہیں۔ 23 سالہ گل نے آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں اپنی تیسری سنچری بنائی ہے۔
نئی دہلی : نوجوان سلامی بلے باز شبھمن گل آئی پی ایل 2023 میں جم کر رنز بنا رہے ہیں۔ 23 سالہ گل نے آئی پی ایل کے 16ویں سیزن میں اپنی تیسری سنچری بنائی ہے۔ انہوں نے احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں ممبئی انڈینز کے خلاف سنچری بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن پر پہنچا دیا۔ انہوں نے اپنی سنچری 49 گیندوں میں مکمل کی جس میں 4 چوکے اور 8 چھکے شامل تھے۔
شبھمن گل آئی پی ایل پلے آف میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ آر سی بی کے سابق کپتان وراٹ کوہلی اور راجستھان رائلز کے سلامی بلے باز جوس بٹلر کے پاس آئی پی ایل کے ایک سیزن میں سب سے زیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ ہے۔ دونوں بلے بازوں نے 4-4 سنچریاں بنائی ہیں ۔ وراٹ کوہلی نے یہ کارنامہ 2016 میں جبکہ بٹلر نے 2022 میں کیا تھا۔
گل 60 گیندوں میں 7 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 129 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔ وہ گجرات ٹائٹنز کی اننگز کے 17ویں اوور میں ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں آکاش مدھوال کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔ گل نے ردھیمان ساہا کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے 54 رنز جوڑے، جب کہ گل نے سائی سدرشن کے ساتھ دوسری وکٹ کے لئے 138 رنز کی شراکت داری کی۔
آخری 6 اننگز میں دائیں ہاتھ کے بلے باز شبھمن گل کی یہ تیسری سنچری ہے۔ اس سے پہلے اسی سیزن میں انہوں نے لگاتار دو سنچریاں بنائی تھیں ۔ گل اس سیزن میں سب سے بڑی اننگز کھیلنے والے بلے باز بھی بن گئے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔