پاکستان میں محفوظ نہیں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم؟ ملتان ٹیسٹ سے پہلے ہوٹل سے کچھ دوری پر فائرنگ
پاکستان میں محفوظ نہیں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم؟ ملتان ٹیسٹ سے پہلے ہوٹل سے کچھ دوری پر فائرنگ (England cricket twitter)
PAK vs ENG 2nd Test: انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان نو دسمبر یعنی جمعہ سے ملتان میں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جانا ہے ۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم جس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے، اس کے پاس گولیاں چلنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔
نئی دہلی : انگلینڈ کی ٹیم 17 سال کے بعد ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے پاکستان آئی ہے ۔ دونوں ممالک کے درمیان نو دسمبر یعنی جمعہ سے ملتان میں دوسرا ٹیسٹ کھیلا جانا ہے ۔ اس سے پہلے انگلینڈ کی ٹیم جس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے، اس کے پاس گولیاں چلنے کی خبر سامنے آئی ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ گولی باری مقامی گینگ کے درمیان میں ہوئی ہے ۔ حالانکہ اس واقعہ میں کسی کے مرنے کی کوئی خبر نہیں ہے ۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انگلینڈ کی ٹیم دوسرے ٹیسٹ کی تیاری کیلئے ہوٹل سے ملتان اسٹیڈیم روانہ ہونے والی تھی ۔ حالانکہ یہ واقعہ انگلینڈ کی ٹیم کے ہوٹل سے کچھ دوری پر پیش آیا، اس لئے کھلاڑیوں کی سیکورٹی کو کسی طرح کوئی خطرہ پیدا نہیں ہوا ۔
پاکستان پولیس اس معاملہ میں ملزمین کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے اور چار لوگوں کی گرفتاری کی جانکاری بھی سامنے آئی ہے ۔ مقامی انتظامیہ نے پاکستان کرکٹ بورڈ کو یہ یقین دلایا ہے کہ اس واقعہ سے کھلاڑیوں کی سیکورٹی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا، کیونکہ یہ واقعہ جس جگہ پیش آیا، وہ انگلینڈ کی ٹیم کے ہوٹل سے تقریبا ایک کلو میٹر دور ہے اور انگلش ٹیم کے اسٹیڈیم آنے جانے کے روٹ کا حصہ نہن ہے ۔ اس واقعہ کے بعد انگلینڈ کی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کیا ۔ اس دوران راولپنڈی اسٹیڈیم کی طرح ملتان میں بھی سخت سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ۔
انگلینڈ کی ٹیم کو پاکستان میں ملک کے صدر کی سطح کی سیکورٹی دی گئی ہے ۔ کھلاڑیوں کی سیکورٹی میں مقامی پولیس کے علاوہ فوج کو بھی لگایا گیا ہے ۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ٹیم کے سیکورٹی پلان میں اس واقعہ کے بعد کسی طرح کی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے ۔
اس سے پہلے پچھلے سال نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم سیکورٹی وجوہات کا حوالہ دے کر میچ کھیلے بغیر ہی پاکستان سے گھر لوٹ گئی تھی ۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان راولپنڈی میں تین ون ڈے اور لاہور میں پانچ ٹی ٹوینٹی میچ کھیلے جانے والے تھے ، لیکن پہلے میچ سے ٹھیک پہلے نیوزی لینڈ کی ٹیم نے دورہ رد کردیا تھا ۔ اس وقت نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ای میل کے ذریعہ دھمکی ملی تھی ، جس کے بعد حملہ کے اندیشہ کے پیش نظر نیوزی لینڈ کی ٹیم نے واپس لوٹنا ہی بہتر سمجھا تھا ۔
وہیں اگر پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جارہی تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کی بات کریں تو انگلینڈ نے پہلا ٹیسٹ 74 رنز سے جیتا تھا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 657 رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں 579 رنز بنائے ۔ انگلینڈ نے اپنی دوسری اننگز 264/7 کے اسکور پر ڈکلیئر کر دی اور اس طرح پاکستان کو 343 رنز کا ہدف ملا۔ لیکن اس کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان کی ٹیم 268 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔