سچن تیندولکر کی تلاش نیوز18 نے کی پوری ، 19 سال پہلے مددگار بنے اس ویٹر کو ڈھونڈ نکالا
اس ویٹر نے 19 سال پہلے سچن تیندولکر کی بلے بازی کو سدھارنے میں مدد کی تھی ۔
- News18 Urdu
- Last Updated: Dec 15, 2019 01:12 PM IST

اس ویٹر نے 19 سال پہلے سچن تیندولکر کی بلے بازی کو سدھارنے میں مدد کی تھی ۔
دنیا کے لیجنڈ کرکٹر ماسٹربلاسٹر سچن تیندولکر ان دنوں ایک خاص شخص کی تلاش کررہے ہیں ۔ انہوں نے ٹویٹر پر بھی اس خاص شخص کو ڈھونڈنے میں مدد کی اپیل کی تھی ، جس کے بعد نیوز 18 نے اس شخص کو ڈھونڈ نکالا ہے ۔ یہ شخص ایک ویٹر ہے ، جس نے 19 سال پہلے سچن تیندولکر کی بلے بازی میں مدد کی تھی ۔ دراصل اس ویٹر کے کہنے کے بعد ہی سچن نے اپنے ایلبوگارڈ کو ری ڈیزائن کروایا تھا اور ان کی بلے بازی میں نکھار آگیا تھا ۔
نیوز 18 تمل ناڈو آخر اس ویٹر کو تلاش کرنے میں کامیاب ہوگیا ہے ۔ اس ویٹر کا نام گرو پرساد ہے ، جو 19 سال پہلے کرکٹ کے بھگوان سے ملا تھا ۔ اس وقت ٹیم انڈیا ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے وہاں گئی تھی اور سچن چنئی کے تاج کورو منڈل میں ٹھہرے تھے ۔ انہوں نے سچن کو ایلبو گارڈ کے بار مشورہ دیا تھا اور انہوں نے اس مشورہ پر عمل بھی کیا تھا ، جس کے بعد سچن کے کھیلنے کا انداز پوری طرح سے بدل گیا ۔
A chance encounter can be memorable!
I had met a staffer at Taj Coromandel, Chennai during a Test series with whom I had a discussion about my elbow guard, after which I redesigned it.
I wonder where he is now & wish to catch up with him.
Hey netizens, can you help me find him? pic.twitter.com/BhRanrN5cm
— Sachin Tendulkar (@sachin_rt) December 14, 2019
سچن تیندولکر نے ویڈیو شیئر کرکے اس دن کے واقعہ کو بتایا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ ہوٹل میں انہوں نے کافی آرڈر کیا تھا اور جو ویٹر کافی لے کر آیا تھا ، وہ ان کا بڑا مداح ہے ۔ بات ہی بات میں پتہ چلا کہ ویٹر ان کی بلے بازی کو اتنی باریکی سے فالو کرتا ہے ، جنتا آج تک کسی نے نہیں کیا ۔ خود سچن نے بھی اس ویٹر سے کہا تھا کہ تم دنیا کے واحد انسان ہو ، جس نے اتنی باریک بات کو بھی نوٹس کیا ۔

سچن نے بتایا کہ ویٹر ہر گیند کو چار پانچ مرتبہ ریوائنڈ کرکے دیکھتا تھا اور اس کو لگتا تھا کہ جب بھی میں ایلبو گارڈ لگاتا ہوں ، تو میرے بلے کا سوئنگ بدل جاتا ہے ۔ سچن کو یہ جان کر کافی حیرانی ہوئی تھی ، کیونکہ اس سے پہلے تک انہوں نے اس بارے میں کسی سے بات نہیں کی اور نہ ہی کوئی اس بارے میں جان پایا ۔ ویٹر کے مشورہ کے بعد سچن نے اپنے ایلبو گارڈ کو ری ڈیزائن کروایا ۔ سچن نے کہا کہ گارڈ کا صحیح سائز ، صحیح پیڈنگ اور صحیح اسٹریپ کے ساتھ اس کو ڈیزائن کرایا ، جس سے انہیں مدد ملی ۔ سچن تیندولکر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ میں سوچتا ہوں کہ آج وہ کہاں ہوگا اور اس سے ملنا چاہتا ہوں ۔