ہوم » نیوز » اسپورٹس

شعیب اختر نے کہا : بابر اعظم نہیں 19 سال کا یہ پاکستانی کرکٹر ہے ٹی 20 کا اسٹار

پاکستان (Pakistan) کے نوجوان بلے باز حیدر علی (Haider Ali) نے انڈر 19 ورلڈ کپ (U19 World Cup) کے دم پر ٹیم میں جگہ بنائی اور انگلینڈ کے خلاف بھی خود کو ثابت کیا ۔

  • Share this:
شعیب اختر نے کہا : بابر اعظم نہیں 19 سال کا یہ پاکستانی کرکٹر ہے ٹی 20 کا اسٹار
شعیب اختر نے کہا : بابر اعظم نہیں 19 سال کا یہ پاکستانی کرکٹر ہے ٹی 20 کا اسٹار

پاکستانی بلے باز بابر اعظم  (Babar Azam)  کو موجودہ وقت میں بڑے بلے بازوں میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کا موازنہ وراٹ کوہلی  (Virat Kohli) سے بھی کیا جاتا ہے ۔ پاکستانی فینس اور کئی لیجنڈ کا بھی ماننا ہے کہ ٹی ٹوینٹی کپتان بابر اعظم آنے والے وقت میں ملک کے سب سے کامیاب بلے باز بنیں گے ۔ حالانکہ لیجنڈ تیز گیند باز شعیب اختر  (Shoaib Akhtar) بابر اعظم کو نہیں بلکہ نوجوان بلے باز حیدر علی  (Haider Ali) کو بہترین مانتے ہیں ۔


حیدر علی نے گزشتہ سال ہوئے انڈر 19 ورلڈ کپ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا اور اسی وجہ سے انہیں حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ہوئی ٹی 20 سیریز کیلئے بھی منتخب کیا گیا تھا ۔ تیسرے میچ میں کھیلتے ہوئے حیدرعلی نے اپنے ڈیبیو میچ میں ہی شاندار نصف سنچری بنائی ۔ شعیب اختر کا ماننا ہے کہ حیدر علی کو جب بھی موقع دیا گیا انہوں نے خود کو ثابت کیا ۔ اختر نے کہا کہ حیدر علی ٹی 20 فارمیٹ میں بابر اعظم سے بہتر ہیں ۔ ان کے پاس کافی صلاحیت ہے ۔ آپ نے ایک صحیح باصلاحیت نوجوان کو موقع دیا اور اس نے اپنے آپ کو ثابت کیا ۔ حیدر علی آپ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ آپ مستقبل کے اسٹار ہیں اور ہمیں آپ جیسے ہی کھلاڑیوں کی ہی ضرورت ہے ۔


شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر کو لے کر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔
شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر کو لے کر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔


شعیب اختر نے یہ بھی بتایا کہ بابر اعظم کو بہتر بلے باز بننے کیلئے کیا کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم کا اسٹرائیک ریٹ صحیح نہیں ہے اور اس میں بہتری کی جانی چاہئے ۔ جب وہ بلے بازی کیلئے آتے ہیں تو ضرورت ہوتی ہے کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 150 سے زیادہ ہو ۔

شعیب اختر نے پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر کو لے کر بھی اپنا رد عمل ظاہر کیا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگوں کا یہی ماننا ہے کہ میرے جیسے سوچنے والے شخص کو ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کا چیف سلیکٹر بننا چاہئے ۔ شعیب اختر نے کہا کہ لوگ مائنڈ سیٹ میں تبدیلی چاہتے ہیں اور ایک ایسے شخص کو چاہتے ہیں جو سیدھی بات بولتا ہو اور کرکٹرس سے پرفارمنس کی مانگ کرے ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Sep 05, 2020 03:13 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading