انجیکشن لے کر کھیلنے والے 29 سال کے کرکٹر کا کریئر ختم! دراوڑ نے بھی چھوڑا ساتھ
انجیکشن لے کر کھیلنے والے 29 سال کے کرکٹر کا کریئر ختم! دراوڑ نے بھی چھوڑا ساتھ ۔ تصویر : AFP
Cricket News: ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت کئی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ۔ ٹیم انڈیا میں نوجوان ہو یا تجربہ کار، کسی کی بھی جگہ یقینی نہیں ہے ۔ مقابلہ اتنا زیادہ ہے کہ اگر کارکردگی اچھی نہیں ہوتی ہے تو آپ کے پیچھے جگہ لینے والوں کی لائن لگی ہے ۔
نئی دہلی : ہندوستانی کرکٹ ٹیم اس وقت کئی بڑی تبدیلیوں سے گزر رہی ہے ۔ ٹیم انڈیا میں نوجوان ہو یا تجربہ کار، کسی کی بھی جگہ یقینی نہیں ہے ۔ مقابلہ اتنا زیادہ ہے کہ اگر کارکردگی اچھی نہیں ہوتی ہے تو آپ کے پیچھے جگہ لینے والوں کی لائن لگی ہے ۔ ٹیسٹ ٹیم سے باہر ہوئے کئی اب واپسی کرنے کیلئے جم کر کوشش کررہے ہیں لیکن دروازہ نہیں کھل رہا ہے ۔ حالیہ دنوں میں شریس ایئر نے ایسا دھماکہ دار کھیل دکھایا ہے، جس سے ان کی جگہ نمبر چھ پر تقریبا طے ہوچکی ہے۔ اب اگر کوئی ٹیم میں جگہ بنائے تو کسی کے لئے تو دروازے بند ہوہی جائیں گے ۔
کچھ سالوں پہلے تک ٹیم انڈیا کے پلیئنگ الیون کا حصہ رہے مڈل آرڈر بلے باز کو آج جگہ بنانے کیلئے سوچنا پڑ رہا ہے ۔ شریس نے دھماکہ دار سنچری کے ساتھ ٹیسٹ کریئر کا آغاز کیا تھا اور اب تک وہ دھمال مچا رہے ہیں ۔ بنگلہ دیش کے خلاف بھی انہوں نے مشکل میں آکر 86 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو بچایا ۔ ایئر نے اپنی کارکردگی کے دم پر نمبر 6 پر قبضہ جما لیا ہے ۔ اس جگہ کھیل رہے ہنوما وہاری کے لئے اب واپسی مشکل ہوچکی ہے ۔
ہنوما کے ٹیسٹ کریئر کی سب سے بہترین اننگز کو جب بھی یاد کیا جائے گا تو آسٹریلیا کے خلاف 2021 جنوری میں کھیلی گئی اننگز ہی سامنے آئے گی ۔ زخمی ہونے کے بعد درد سے نمٹنے کے لئے انجیکشن لے کر میدان پر پورے دن بلے بازی کرکے میچ بچایا تھا ۔ انہوں نے 161 گیند کھیل کر 23 رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی تھی ۔ آر اشون کا ساتھ نبھاتے ہوئے ایک اینڈ کو سنبھالے رکھا تھا ۔
اب آوٹ آف فارم ہونے کی وجہ سے ان کا کریئر تقریبا ختم ہی مانا جارہا ہے ۔ 16 ٹیسٹ میچ کی 28 اننگز میں ہنوما نے 33.56 کی اوسط سے کل 839 رنز بنائے ۔ اس میں ایک سنچری اور پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں ۔ اب بات ایئر کی تو 6 ٹیسٹ کی 10 اننگز میں وہ اب تک ایک سنچری اور چار نصف سنچری کے ساتھ 508 رنز بنا چکے ہیں ۔ ان کا اوسط 50.80 کا ہے ، جو ہنوما سے کہیں بہتر ہیں ۔ ایسے میں اب جب دونوں ایک ہی بلے بازی نمبر کے لئے لڑ رہے ہیں تو ایئر ہی کوچ دراوڑ کی پہلی پسند ہوں گے ۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔