اپنا ضلع منتخب کریں۔

    جب 20 سال کی لڑکی نے راہل دراوڑ پر رکھا ہاتھ ، کمرے میں مچ گئی چیخ وپکار

    راہل دراوڑ کی فائل فوٹو

    راہل دراوڑ کی فائل فوٹو

    ٹیم انڈیا کی دیوار کے نام سے مشہور راہل دراوڑ آج 46 سال کے ہوگئے ہیں ۔ اپنے بلے سے ہندوستان کو کئی میچ جتانے والے دراوڑ آج بطور کوچ ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔

    • Share this:
      ٹیم انڈیا کی دیوار کے نام سے مشہور راہل دراوڑ آج 46 سال کے ہوگئے ہیں ۔ اپنے بلے سے ہندوستان کو کئی میچ جتانے والے دراوڑ آج بطور کوچ ملک کی خدمت انجام دے رہے ہیں ۔ راہل دراوڑ نے اپنے پورے کیریئر میں ایک جوجھارو بلے باز کے طور پر شہرت حاصل کی ۔ ایسا کوئی گیند باز نہیں ہوا ، جس سے راہل دراوڑ خوفزدہ ہوئے ہوں ، لیکن ان کی زندگی میں ایک ایسا واقعہ بھی پیش آیا جب وہ سر سے لے کر پاوں تک ہل گئے اور ڈرے کی وجہ سے چیخنے لگے ۔ دراصل ایم "ٹی وی بکرا "نام کے مشہور شو نے ایک مرتبہ دراوڑ کے ساتھ ایسا مزاح کیا ، جس سے دراوڑ حیران رہ گئے ۔
      اس شو میں ایک لڑکی راہل دراوڑ کا انٹرویو لینے پہنچتی ہے ۔ انٹرویو کے بعد کیمرہ آف ہوجاتا ہے ۔ دراوڑ لڑکی کمرے میں اکیلے رہ جاتے ہیں ، تبھی لڑکی اچانک راہل دراوڑ کو کہتی ہے میں آپ کی بہت بڑی مداح ہوں ، کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے ۔ اس کے بعد وہ لڑکی راہل دراوڑ کے پاوں پر ہاتھ رکھ دیتی ہے ۔ یہ ہوتے ہے راہل دراوڑ اٹھ جاتے ہیں ، وہ لڑکی سے دور بھاگنے لگتے ہیں اور شور مچانے لگ جاتے ہیں ۔
      تبھی کمرے میں ایک شخص آتا ہے اور راہل دراوڑ کو سمجھاتا ہے ۔ اس کے بعد راہل دراوڑ لڑکی سے اس کی عمر پوچھتے ہیں ۔ وہ لڑکی اپنی عمر 20 سال بتاتی ہے ۔ اس کے بعد راہل دراوڑ اس کو مشورہ دیتے ہیں وہ اپنے کیریئر پر توجہ دے ۔ بعد ازاں دراوڑ کو بتایا جاتا ہے کہ ایم ٹی وی بکرا نے ان کے ساتھ مزاح کیا ہے۔

      آپ کو بتادیں کہ اس واقعہ کو جب راہل دراوڑ نے کیمرہ میں دیکھا تو وہ ہنس پڑے ۔ دراوڑ نے یہ تسلیم کیا کہ بکرا کے اس واقعہ کو مزیدار طریقہ سے پلان کیا گیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ جب انہوں نے فلمائے گئے پرینک والے ویڈیو کو دیکھا تو انہیں کافی ہنسی آئی۔
      First published: