ہوم » نیوز » اسپورٹس

دیوالی کے موقع پر دھونی کے گھر میں ہوا کچھ ایسا ، دیکھتے ہی رہ گئے فینس ، وراٹ – انوشکا کی تصویر بھی وائرل

ٹیم انڈیا کے اسٹارس نے بھی دیوالی کے تہوار کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ منایا ۔

  • Share this:
دیوالی کے موقع پر دھونی کے گھر میں ہوا کچھ ایسا ، دیکھتے ہی رہ گئے فینس ، وراٹ – انوشکا کی تصویر بھی وائرل
دیوالی پر دھونی کے گھر میں ہوا کچھا ایسا ، دیکھتے ہی رہ گئے فینس ، وراٹ – انوشکا بھی چھائے

روشنی کے تہوار دیوالی کی دھوم ملک بھر میں نظر آئی ۔ ٹیم انڈیا کے اسٹارس نے بھی اس تہوار کو اپنے اہل خانہ کے ساتھ منایا ۔ حالانکہ دیوالی کے موقع پر سوشل میڈیا پر کپتان وراٹ کوہلی اور سابق کپتان ایم ایس دھونی چھائے رہے ۔ وراٹ کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما کی تصویریں سوشل میدیا پر کافی وائرل ہوئیں ۔ وہیں ایم ایس دھونی تو تصویروں کے بغیر ہی سوشل میڈیا پر چھائے رہے ۔


ایم ایس دھونی کے دیوالی جشن کی تصویر تو سامنے نہیں آئی ، لیکن رانچی میں ان کے فارم ہاوس کی روشنی میں چمکتی تصویر ضرور سامنے آئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کافی وائرل ہورہا ہے ، جس میں دیوالی کے موقع پر دھونی کا فارم ہاوس روشنیوں میں ڈوبا ہوا نظر آرہا ہے ۔ دھونی کا محل جیسا فارم ہاوس قابل دید نظر آرہا ہے ۔



ادھر وراٹ اور انوشکا کی دیوالی کے جشن کی تصویریں بھی سوشل میڈیا پر چھائی ہوئی ہیں ۔ وراٹ کوہلی نے دیوالی کے موقع پر سفید کرتا پائجامہ پہن رکھا ہے ، جس میں وہ کافی اسٹائلش نظر آرہے ہیں ۔ وراٹ کوہلی نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ پر بیوی انوشکا شرما کے ساتھ تصویر شیئر کی ہے اور فینس نے اس کو کافی پسند کیا ۔



خیال رہے کہ وراٹ کوہلی اب کچھ دنوں تک انوشکا شرما کے ساتھ ہی کوالیٹی ٹائم گزاریں گے ۔ کیونکہ بنگلہ دیش کے خلاف اگلے مہینے سے ہونے والی ٹی 20 سیریز میں وراٹ کوہلی کو آرام دیا گیا ۔ وراٹ کوہلی کی جگہ روہت شرما کو ٹی 20 ٹیم کی قیادت سونپی گئی ہے ۔
First published: Oct 28, 2019 05:34 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading