نئی دہلی: ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی اور انوشکا شرما کے درمیان کتنا پیار ہے ہر کوئی جانتا ہے۔ بغیر کہے ہی دونوں ایک دوسرے کی باتوں کو سمجھ جاتے ہیں۔ دونوں کی ملاقات ایک ایڈ کے دوران ہوئی تھی اور پھر دونوں دوست بنے۔ اس کےبعد دوستی نے پیار کا رخ اختیار کرلیا۔ یہ جوڑی ہر وقت ایک دوسرے کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔ کوہلی بھی انوشکا شرما کی ہر بات کا احترام کرتے ہیں۔
ان کا ماننا ہے کہ انوشکا کے آنے سے ان کی پوری زندگی ہی بدل گئی۔ آج دونوں کے درمیان جتنی اچھی کیمسٹری دیکھنے کو ملتی ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ انوشکا شرما سے ملنے سے پہلے وراٹ کوہلی کافی نروس تھے۔ اسی وجہ سے انہوں نے انوشکا شرما سے ایک غلط بات کہہ دی تھی۔ خود وراٹ کوہلی نے ایک ٹی وی شو میں اس کا انکشاف کیا۔
ٹی وی شو 'ان ڈیپتھ ودتھ گریہم بے سنگر' میں کوہلی نے کہا کہ جب وہ پہلی مرتبہ انوشکا سے ملے تو وہ کافی نروس تھے اور انہیں پتہ نہیں تھا کیا کرنا ہے۔ اپنی گھبراہٹ کو چھپانے کیلئے انہوں نے ایک جوک سنا دیا۔
ہیلس کے بارے میں کہی تھی یہ باتپہلی بات چیت کے بارے میں پوچھنے پر کوہلی نے کہا کہ انہوں نے جو کہا تھا وہ شاید کہنا صحیح نہیں تھا۔ وراٹ نے انکشاف کیا کہ اس وقت انوشکا ہیلس پہنے سیٹ پر پہنچی تھیں جس سے وہ ان سے لمبی نظر آرہی تھیں۔

وراٹ کوہلی اورانوشکا شرما کی فائل فوٹو۔(تصویر:نیوز18)۔
جس پر کوہلی نے کہا کہ کیا آپ کو اس سے بھی اونچی ہیلز نہیں ملی۔ ان کے منھ سے یہ بات سن کر انوشکا نے کہا کہ 'ایسکیوز می' جس پر کوہلی نے بات کو سنبھالتے ہوئے کہا کہ وہ مذاق کر رہے تھے۔ وراٹ کوہلی نے کہا کہ ان کا وہ مذاق اس وقت کافی عجیب ہوگیا تھا۔ ایک مذاق کے ساتھ شروع ہوئی ان کی دوستی نے 2017 میں رشتے کا نام لے لیا تھا۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔