உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہربھجن سنگھ نے کیا دعوی ، یہ کھلاڑی بن سکتا ہے ٹیم انڈیا کا نمبر ون گیند باز

    ہربھجن سنگھ ۔ فائل فوٹو ۔

    ہربھجن سنگھ ۔ فائل فوٹو ۔

    ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چائنامین کلدیپ یادو قومی کرکٹ ٹیم کے نمبر ون اسپن گیند باز ہوں گے ۔

    • Share this:
      ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ مستقبل میں چائنامین کلدیپ یادو قومی کرکٹ ٹیم کے نمبر ون اسپن گیند باز ہوں گے ۔ ہربھجن نے کہا کہ کلدیپ نے پہلے دن وکٹ پر ظاہر کردیا تھا کہ وہ کیا کرسکتے ہیں۔ وہ ہوا میں دھیمے ہیں اور گیند کو دونوں طرف حرکت کراسکتے ہیں ۔ ایسے میں انہیں ٹیم انڈیا کیلئے اہم کھلاڑی کے رول میں ہونا چاہئے ۔ مستقبل میں وہ نمبر ون اسپن گیند باز بن سکتے ہیں ۔
      ویسٹ انڈیز کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں کلدپ سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دوسرے کھلاڑی بنے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ ہربھجن سنگھ نے سلامی بلےباز پرتھوی شا کی بھی جم کر تعریف کی ۔ انہوں نے کہا کہ پرتھوی نے بے خوف ہوکر کرکٹ کھیلی ہے اور سبھی تینوں فارمیٹ پر قبضہ کرنے کیلئے تیار ہیں ۔
      ہربھجن سنگھ کا یہ بھی ماننا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف ہندوستان کے پاس سیریز جیتنے کا یہ سب سے اچھا موقع ہے۔ کیونکہ اس میں اسمتھ اور وارنر دونوں ہی کھلاڑی شامل نہیں ہیں ۔ بال ٹیمپرنگ کی وجہ سے دونوں پر پابندی عائد ہے۔

      یہ بھی پڑھیں : جسپریت بمبرہ نے سابق پاکستانی تیز گیند باز عاقب جاوید کو دیا ٹکا سا جواب ، کہا : پرواہ نہیں

       

       
      First published: