ہوم » نیوز » اسپورٹس

باپ بننے کی خبر شیئر کرکے جم کر ٹرول ہوئے ہاردک پانڈیا ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات

خوشخبری شیئر کرنے کی وجہ سے ہاردک پانڈیا ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں ۔ لوگوں نے ان پر نشانہ سادھنا شروع کردیا ہے ۔

  • Share this:
باپ بننے کی خبر شیئر کرکے جم کر ٹرول ہوئے ہاردک پانڈیا ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات
باپ بننے کی خبر شیئر کرکے جم کر ٹرول ہوئے ہاردک پانڈیا ، لوگوں نے کہہ ڈالی ایسی بات

ہندوستان کے اسٹار آل راونڈر ہاردک پانڈیا جلد ہی والد بننے والے ہیں ۔ انہوں نے اتوار کو انسٹاگرام پر نتاشا اسٹانکووچ کے بے بی بمپ کے ساتھ تصویر شیئر کرکے اس کی جانکاری دی ۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ہم اپنی زندگی میں جلد ہی ایک نئی زندگی کا خیر مقدم کرنے کیلئے پرجوش ہیں ۔ تاہم اس خوشخبری کی وجہ سے ہاردک پانڈیا ٹرولرس کے نشانے پر آگئے ہیں ۔ لوگوں نے ان پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا کہ آفت کو موقع میں بدل دیا ۔






کورونا وائرس کی وجہ سے لاگو لاک ڈاون میں ہاردک نتاشا کے ساتھ گھر میں وقت گزار رہے ہیں ۔ اس دوران نتاشا نے کئی مرتبہ رومانٹک تصویریں شیئر کی تھیں ۔





خیال رہے کہ ہاردک نے نئے سال پر خاص انداز میں نتاشا کو پرپوز کیا تھا ۔ انہوں نے گھنٹوں پر بیٹھ کر انگوٹھی کے ساتھ نتاشا کو پرپوز کیا تھا ۔ جواب میں نتاشا نے بھی انہیں اپنا ہم سفر بنا لیا ۔



قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال دونوں کو کئی مرتبہ ایک ساتھ دیکھا گیا تھا ، مگر دونوں نے اپنے رشتے کو عوامی طور پر قبول نہیں کیا تھا ۔ تاہم نئے سال پر ہاردک پانڈیا نے اپنے فینس کو یہ خوشخبری دے کر ضرور چونکا دیا ۔ بالی ووڈ اداکارہ اور ڈانسر 27 سال کی نتاشا آؓبائی طور پر سربیا کی رہنے والی ہیں ۔ نتاشا نچ بلئے ٹی وی شو میں نظر آچکی ہیں ، جہاں پانڈیا نے ان کیلئے ووٹ کی اپیل کی تھی ۔
First published: May 31, 2020 10:20 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading