ہوم » نیوز » اسپورٹس

ہاردک پانڈیا نے کھولا ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم کا 'راز'، سامنے آیا ویڈیو

ورلڈ کپ2019: شیکھر دھون کے چوٹ لگنے کےبعد نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات کو ہونےوالے میچ کو لیکر ٹیم انڈیا کی حکمت عملی ہر سب کی نظریں ٹکی ہیں۔

  • Share this:
ہاردک پانڈیا نے کھولا ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم کا 'راز'، سامنے آیا ویڈیو
ورلڈ کپ2019: شیکھر دھون کے چوٹ لگنے کےبعد نیوزی لینڈ کے خلاف جمعرات کو ہونےوالے میچ کو لیکر ٹیم انڈیا کی حکمت عملی ہر سب کی نظریں ٹکی ہیں۔

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں ٹیم انڈیا نے دھماکیدار شروعات کی ہے۔ پہلے میچ میں ساؤتھ افریقہ تو دوسرے میں آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیم کو 36 رنوں سے ہرانے کے بعد یعنی 13 جون کو ٹیم انڈیا کا سامنا نیوزی لیںڈ سے ہے۔ دونوں ہی ٹیمیں ابھی تک آئی سی سی ورلڈ کپ 2019 میں کھیلے اپنا کوئی بھی میچ نہیں ہاری ہیں۔ وہیں شیکھر دھون کی چوٹ کی خبر کے بعد ٹیم انڈیا کے ڈریسنگ روم میں چل رہی چرچا پر کئی طرح کی اٹکلیں چل رہی ہیں۔ ان سب کے درمیان ٹیم انڈیا کےاسٹار کھلاڑی ہاردک پانڈیا نے ٹرینٹ برج میں ڈریسنگ روم کے اندر کا ایک ویڈیو پوسٹ کیا ہے۔

ہاردک نے دکھایا پورا ڈریسنگ روم۔۔ ہاردک پانڈیا نے ڈریسنگ روم میں کپتان وراٹ کوہلی، روہت شرما، رویندر جڈیجا، ایم ایس دھونی، کیدار جادھو، کلدیپ یادو، جسپریت بمراہ کے بیٹھنے کی جگل سے لیکر وہ کتنی جگہ استعمال کرتے ہیں یہ تک بتادیا۔۔

کپتان کے بغل میں رویندر جڈیجہ۔۔ ہاردک نے اس ویڈیو میں مزاقیہ لہجے میں کہا کہ رویندر جڈیجہ ہمیشہ کپتان کے پاس والی جگہ ہی لیتا ہے۔ وہیں کوہلی کی جگہ دکھاتے ہوئے ہاردک پانڈیا نے بتایا کہ ڈریسنگ روم میں پوری ٹیممیں کسی کے پاس سب سے زیادہ جگہ ہے تو وہ خود کپتان کوہلی ہیں۔

بی سی سی آئی نےٹویٹ کیا ویڈیو۔۔۔


First published: Jun 13, 2019 01:31 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading