اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ہندوستانی T20 ٹیم کا کپتان تبدیل کرنے کی ہو رہی ہے چرچا، ہاردک پانڈیا کے علاوہ جانیں کون ہیں متبادل

     اسٹار کھلاڑی روہت شرما اس وقت تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایسے میں ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

    اسٹار کھلاڑی روہت شرما اس وقت تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایسے میں ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

    اسٹار کھلاڑی روہت شرما اس وقت تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایسے میں ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi, India
    • Share this:
      نئی دہلی: ہندوستانی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم میں تبدیلیوں کی امید ہے۔ اسٹار کھلاڑی روہت شرما اس وقت تینوں فارمیٹس میں ٹیم انڈیا کی قیادت کر رہے ہیں۔ ایسے میں ان کی جگہ کسی اور کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنایا جا سکتا ہے۔ روہت نے بطور کپتان صرف ایک T20 ورلڈ کپ کھیلا لیکن ممبئی انڈینس کی طرح وہ ہندوستانی ٹیم کو چیمپئن نہیں بنا سکے۔ حالانکہ ان کی کپتانی میں ہندوستان کے T20 انٹرنیشنل ریکارڈ شاندار ہیں۔ اس دوران ہاردک پانڈیا کو ہندوستانی ٹی 20 ٹیم کا نیا کپتان بنانے کی بات پر چرچا چل رہی ہے۔ ہاردک بھی ان دنوں دھماکہ خیز فارم میں ہیں۔

      ہاردک پانڈیا نے ڈیبیو سیزن میں اپنی ٹیم گجرات ٹائٹنز کو آئی پی ایل کا خطاب دلایا ہے۔ اس وقت ان کی عمر صرف 29 سال ہے۔ اگلا T20 ورلڈ کپ سال 2024 میں ہونا ہے اور اس وقت تک روہت کی عمر 37 سے زیادہ ہو چکی ہوگی۔ اس کے علاوہ کام کے بوجھ کے انتظام کے تحت روہت کا بوجھ بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ ہندوستانی ٹیم کے علاوہ روہت آئی پی ایل میں ممبئی انڈینس کے بھی کپتان ہیں۔ دوسری جانب پانڈیا کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے آئرلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ان کی ہی سرزمین پر ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دی ہے۔ ایسے میں ہاردک کا دعویٰ دوسرے ہندوستانی کھلاڑیوں سے زیادہ مضبوط ہے۔

      اگر عالمی کپ جیتنا ہے تو IPL مت کھیلو، روہت شرما کے بچن کے کوچ نے دیا بڑا بیان

      ٹیم انڈیا کو ملا نیا ہٹ مین، 2میچ، 95 رن اور پھر بنا لیا کئی تجربہ کار کو اپنا دیوانہ

      گوتم گمبھیر نے پرتھوی شا کا نام سجھایا۔
      وہیں گوتم گمبھیر، جنہوں نے کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کو اپنی کپتانی میں دو بار چیمپئن بنایا، نے پرتھوی شا کو کپتانی دینے کی وکالت کی ہے۔ پرتھوی شا جولائی 2021 سے ٹیم انڈیا سے باہر ہیں۔ انہوں نے سال 2018 میں ہندوستان کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔ اب تک وہ صرف پانچ ٹیسٹ، چھ ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی کھیل سکے ہیں۔ ہندوستان کی انڈر 19 کی کپتانی کے علاوہ وہ ممبئی کی ٹیم کی کپتانی بھی کر چکے ہیں۔ وہ آئی پی ایل میں دہلی کیپٹلس کے لیے کھیلتے ہیں۔ گمبھیر کا ماننا ہے کہ شا ایک بہت جارحانہ اور کامیاب کپتان ثابت ہو سکتے ہیں۔

      نئے کپتان کے ساتھ اگلے مقابلے میں اترے گی ٹیم انڈیا، یہاں جانئے پوری تفصیلات
      شریئس ایر-سوریہ کمار یادو بھی ہیں دعویدار ۔
      سوریہ کمار یادیو اس وقت ہندوستانی T20 ٹیم میں دبنگ ہیں۔ سال 2021 میں ہی ڈیبیو کرنے کے بعد انہوں نے ہر میدان میں اپنا سکہ جما لیا ہے۔ تاہم وہ آئی پی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ میں کسی ٹیم کے کپتان نہیں ہیں۔

      دوسری جانب شریئس ایر کو کپتانی کا تجربہ ہے۔ شریئس ائیر فی الحال آئی پی ایل میں کولکاتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان ہیں۔ وہ KKR سے پہلے دہلی کیپٹلس کی کپتانی بھی کر چکے ہیں اور ٹیم کو پلے آف تک لے گئے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: