ہوم » نیوز » اسپورٹس

ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا ، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے ہاردک پانڈیا باہر، اس کھلاڑی کو ملی جگہ

اتوار سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہورہی ٹی 20 سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں۔

  • Share this:
ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا ، آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے ہاردک پانڈیا باہر، اس کھلاڑی کو ملی جگہ
آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز سے باہر ہوئے ہاردک پانڈیا

اتوار سے آسٹریلیا کے خلاف شروع ہورہی ٹی 20 سیریز سے پہلے ٹیم انڈیا کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔ ٹیم انڈیا کے آل راونڈر ہاردک پانڈیا ون ڈے اور ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے ہیں ۔ ہاردک پانڈیا کو کمر میں کھینچاو کی پریشانی لاحق ہوگئی ہے ۔ ہاردک پانڈیا کی جگہ رویندر جڈیجہ کو ٹیم انڈیا میں موقع ملا ہے ۔


آپ کو بتادیں کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 24 فروری کو وشاکھا پٹنم میں کھیلا جائے گا ۔ دوسرا مقابلہ 27 فروری کو بنگلورو میں ہوگا ۔ دونوں میچ شام سات بجے سے شروع ہوں گے ۔ اس کے بعد دونوں ٹیمیں پانچ یک روزہ میچوں کی سیریز بھی کھیلیں گی ، جو دو مارچ سے شروع ہوگی ۔



ہندوستان کی ٹی 20 ٹیم : وراٹ کوہلی ، روہت شرما ، شیکھر دھون ، کے ایل راہل ، مہندر سنگھ دھونی ، دنیش کارتک ، ریشبھ پنت ، رویندر جڈیجہ ، کرونال پانڈیا ، جسپریت بمراہ ، وجے شنکر ، چہل ، امیش یادو ، سدھارتھ کول اور مینک مارکنڈے ۔

یہ بھی پڑھیں : شوٹنگ ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 شوٹرس کو روکا گیا ، زبردست ہنگامہ

 
First published: Feb 21, 2019 03:16 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading