اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ملتان ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کو لگا ایک اور بڑا جھٹکا، حارث روف کے بعد ایک اور گیند باز زخمی

    ملتان ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کو لگا ایک اور بڑا جھٹکا، حارث روف کے بعد ایک اور گیند باز خمی (Pakistan cricket twitter)

    ملتان ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کو لگا ایک اور بڑا جھٹکا، حارث روف کے بعد ایک اور گیند باز خمی (Pakistan cricket twitter)

    Pakistan vs England Multan test: انگلینڈ کے خلاف جمعہ سے ملتان میں شروع ہونے دوسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کی پریشانی بڑھانے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ تیز گیند نسیم شاہ کے ملتان ٹیسٹ میں کھیلنے پر تذبذب ہے ، کیونکہ وہ کندھے کی چوٹ سے پریشان ہیں ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Pakistan
    • Share this:
      نئی دہلی : انگلینڈ کے خلاف جمعہ سے ملتان میں شروع ہونے دوسرے ٹیسٹ سے پہلے پاکستان کی پریشانی بڑھانے والی خبر سامنے آئی ہے ۔ تیز گیند نسیم شاہ کے ملتان ٹیسٹ میں کھیلنے پر تذبذب ہے ، کیونکہ وہ کندھے کی چوٹ سے پریشان ہیں ۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے دوران بھی انہیں کندھے میں پریشانی محسوس ہوئی تھی ۔ ایسے میں پہلے سے ہی تیز گیند بازوں کے زخمی ہونے کی پریشانی میں مبتلا پاکستانی ٹیم کی مصیبتیں مزید بڑھ سکتی ہے ۔ شاہین آفریدی پہلے ہی گھٹنے کی وجہ دوبارہ ابھر آنے کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل رہے ہیں ۔ وہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے حارث روف بھی پہلے میچ میں ہی زخمی ہوکر سیریز سے باہر ہوچکے ہیں ۔ ایسے میں نسیم شاہ اگر ملتان ٹیسٹ نہیں کھیلتے ہیں تو پھر پاکستان کا پیس بالنگ اٹیک بالکل کمزور ہوجائے گا ۔

      نسیم شاہ نے پاکستان کیلئے راولپنڈی ٹیسٹ میں اچھی گیند بازی کی تھی ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں تین اور دوسری اننگز میں دو وکٹ لئے تھے ۔ ان کے علاوہ دیگر تیز گیند باز اپنی چھاپ چھوڑنے میں ناکام رہے تھے ۔ اسی وجہ سے انگلینڈ نے پہلی اننگز میں 657 رنز بنا ڈالے تھے ۔

      یہ بھی پڑھئے: شعیب اختر نے سنایا تیندولکر کو پہلی گیند پر آوٹ کرنے کا قصہ، بتایا پھر اس کے بعد کیا ہوا


      یہ بھی پڑھئے: شاہین شاہ آفریدی کیلئے T20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ بنا ڈراونا خواب، کہہ ڈالی اتنی بڑی بات


      ای ایس پی این کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کی پہلی اننگز کے دوران ہی نسیم شاہ نے باونڈری سے گیند کو اس طرح سے تھرو کیا تھا جس کو دیکھ کر لگا تھا کہ وہ اپنے کندھے کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ حالانکہ انہوں نے میچ میں گیند بازی جاری رکھی تھی، لیکن بیچ بیچ میں وہ اپنا کندھا بار بار پکڑ رہے تھے ۔ انہوں نے ملتان ٹیسٹ سے پہلے جمعرات کو پریکٹس سیشن کے دوران بالکل بھی گیند بازی نہیں کی، جس کی وجہ سے ملتان ٹیسٹ میں ان کے کھیلنے کو لے کر تذبذب ہے ۔

      وہیں دوسری طرح حارث روف کے سیریز سے باہر ہونے کے بعد حسن علی کو ان کی جگہ ٹیم میں شامل کئے جانے کی خبریں سامنے آئی تھیں ۔ حالانکہ ایسا نہیں ہوا ۔ یعنی دوسرے ٹیسٹ میں محمد وسیم جونیئر کے ڈیبیو کا امکان بڑھ گیا ہے ۔ انہیں راولپنڈی ٹیسٹ میں ڈیبیو کرنے والے محمد علی کے ساتھ پلیئنگ الیون میں شامل کیا جاسکتا ہے ۔ اگر نسیم شاہ بھی زخمی ہوجاتے ہیں تو پھر پاکستان کے پاس دو ہی تیز گیند باز بچ جائیں گے ۔ وسیم نے اب تک صرف سات فرسٹ کلاس میچ کھیلے ہیں اور وہ پاکستان کی سفید گیند ٹیم کا ریگولر حصہ ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: