உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Asia Cup 2022: وراٹ کوہلی نے پوری کی پاکستانی کھلاڑی کی خواہش، میچ کے بعد دیا یہ خاص تحفہ، دیکھئے ویڈیو

    Asia Cup 2022: وراٹ کوہلی نے پوری کی پاکستان کھلاڑی کی خواہش، میچ کے بعد دیا یہ خاص تحفہ، دیکھئے ویڈیو (BCCI Twitter)

    Asia Cup 2022: وراٹ کوہلی نے پوری کی پاکستان کھلاڑی کی خواہش، میچ کے بعد دیا یہ خاص تحفہ، دیکھئے ویڈیو (BCCI Twitter)

    IND vs PAK: ہندوستان اور روایتی حریف پاکستان کی ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوتی ہیں تو میچ کافی خاص ہو جاتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت اور ہار کیلئے اپنا سب کچھ داو پر لگا دیتے ہیں، لیکن دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی دوستی بھی کم گہری نہیں ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Mumbai | Kolkata | Chennai | islamabad
    • Share this:
      نئی دہلی : ہندوستان اور روایتی حریف پاکستان کی ٹیمیں جب بھی آمنے سامنے ہوتی ہیں تو میچ کافی خاص ہو جاتا ہے۔ دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت اور ہار کیلئے اپنا سب کچھ داو پر لگا دیتے ہیں، لیکن دونوں ممالک کے کھلاڑیوں کی دوستی بھی کم گہری نہیں ہے۔ ایشیا کپ 2022 کے آغاز سے پہلے ہی ہندوستان اور پاکستان کے کھلاڑیوں کی ملاقات کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئے تھے، جس میں دونوں ممالک کے کھلاڑی ایک دوسرے سے بڑی گرمجوشی سے ملے۔ ایسا ہی ایک خاص ویڈیو ہندوستان اور پاکستان کے میچ کے بعد بھی سامنے آیا ہے، جس میں وراٹ کوہلی نے پاکستانی کھلاڑی کی خواہش پوری کردی۔ بی سی سی آئی نے اس کا ویڈیو شیئر کیا ہے۔

       

      یہ بھی پڑھئے: ہندوستان سے ملی ہار کی وجہ سے ٹوٹا پاکستانی کھلاڑی، پھوٹ پھوٹ کر رویا


      ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ایشیا کپ کے میچ کا نتیجہ آخری اوور میں آیا تھا۔ ہاردک پانڈیا نے چھکا لگا کر ہندوستان کو جیت دلائی تھی۔ لیکن جیسے ہی میچ ختم ہوا، پاکستانی تیز گیند باز حارث روف سابق ہندوستانی کپتان وراٹ کوہلی سے ملنے پہنچ گئے۔ اس دوران رؤف نے کوہلی سے کافی دیر تک بات چیت بھی کی۔ اس کا ویڈیو بی سی سی آئی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔


      یہ بھی پڑھئے:  محمد رضوان کو عجیب و غریب شاٹ کھیلنا پڑا مہنگا، وکٹ گنواکر چکانی پڑی قیمت


      اس کے ساتھ ہی بی سی سی آئی نے کیپشن میں لکھا : 'میچ بھلے ہی ختم ہوگیا ہے، لیکن اس طرح کے لمحات ہمیشہ چمکتے رہیں گے۔ وراٹ کوہلی نے فراخدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی دستخط شدہ جرسی پاکستانی گیند باز حارث رؤف کو دی ۔

      پاکستان میں وراٹ کوہلی کے فینس کی تعداد بھی کم نہیں ہے ۔ خاص طور پر پاکستانی کھلاڑیوں کے اہل خانہ بھی کوہلی کو کافی پسند کرتے ہیں۔ ایسے میں پاکستانی کھلاڑیوں کو جب بھی موقع ملتا ہے، وہ کوہلی کا آٹو گراف لینے کا موقع نہیں گنواتے ہیں ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: