உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    آٹا چاول بیچنے والے اس کھلاڑی نے آسٹریلیا میں مچایا دھمال ، اب پاکستان نے ٹیم میں کیا شامل ! ۔

    پاکستان کے سلیکٹر مصباح الحق نے تجربہ کار گیند باز وہاب ریاض اور محمد عامر کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کردیا ہے ۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں۔

    پاکستان کے سلیکٹر مصباح الحق نے تجربہ کار گیند باز وہاب ریاض اور محمد عامر کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کردیا ہے ۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں۔

    پاکستان کے سلیکٹر مصباح الحق نے تجربہ کار گیند باز وہاب ریاض اور محمد عامر کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کردیا ہے ۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں۔

    • Share this:
    کہتے ہیں کہ اگر آپ کے اندر ہنر ہے تو آپ کو آگے بڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا ۔ کچھ ایسا ہی تیز گیند باز حارث روف کے ساتھ ہوا ، جو کل تک کنبہ کی پرورش کرنے کیلئے آٹا چاول بیچتے تھے ، ایک راشن کی دکان میں کام کرتے تھے ، لیکن آج ان کا نام پاکستان کی ٹی 20 ٹیم میں آیا ہے ۔ 24 جنوری سے لاہور میں بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہورہی تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کیا گیا ہے ، جس میں حارث روف کو بھی جگہ ملی ہے ۔ ساتھ ہی محمد حفیظ اور شعیب ملک کی ٹی 20 ٹیم میں واپسی بھی ہوئی ہے ۔

    بڑی خبر یہ ہے کہ پاکستان کے سلیکٹر مصباح الحق نے تجربہ کار گیند باز وہاب ریاض اور محمد عامر کو ٹی 20 ٹیم سے باہر کردیا ہے ۔ یہ دونوں ہی کھلاڑی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں کھیل رہے ہیں ، جہاں ان کی کارکردگی قابل تعریف ہے ، لیکن اس کے باوجود انہیں ٹی 20 ٹیم میں جگہ نہیں ملی ہے ۔

     

    حارث روف نے بگ بیش میں ہیٹ ٹرک بھی لی ۔
    حارث روف نے بگ بیش میں ہیٹ ٹرک بھی لی ۔


    بتادیں کہ حارث روف کو بگ بیش لیگ میں ڈیل اسٹین کے زخمی ہوجانے کی وجہ سے جگہ ملی تھی ، لیکن انہوں نے اس موقع کا بھرپور فائدہ اٹھایا ۔ بگ بیش لیگ کے اس سیزن میں وہ سب سے زیادہ وکٹ لینے کے معاملہ میں دوسرے نمبر پر ہیں ۔ حارث روف نے صرف سات میچوں میں 16 وکٹ لئے ہیں اور ان کے رن دینے کی شرح بھی سات سے کم ہے ۔ ملبورن اسٹارس کیلئے کھیل رہے حارث روف نے سڈنی تھنڈر کے خلاف ہیٹ ٹرک بھی لی تھی ۔ حارث روف نے ہیبارٹ ہیریکینس کے خلاف پانچ وکٹ لینے کا کارنامہ بھی انجام دیا تھا ۔

    تیز گیند باز حارث روف ۔ فائل فوٹو ۔
    تیز گیند باز حارث روف ۔ فائل فوٹو ۔


    حارث روف کی کہانی کسی فلمی اسکرپٹ کی طرح ہی ہے ۔ کرکٹ کھیلنے سے پہلے وہ ایک دکان میں کام کرتے تھے ، اس کے بعد ایک ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت انہیں پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرس نے اپنی ٹیم میں شامل کیا ۔ بتادیں کہ حارث روف کے والد نہیں چاہتے تھے کہ وہ کرکٹر بنیں ، وہ چاہتے تھے کہ ان کا بیٹا پڑھائی کرکے اچھی نوکری کرے ، لیکن حارث کا ذہن پڑھائی میں نہیں لگتا تھا اور وہ ٹیپ بال کرکٹ کھیلتے تھے ۔

    یہ بھی پڑھیں
    بڑی خبر ! مہندر سنگھ دھونی کو پھر ملے گا بی سی سی آئی کنٹریکٹ ، مگر پوری کرنی ہوگی یہ شرط
    مسلسل فون کرکے پریشان کررہی تھی بالی ووڈ کی یہ بڑی اداکارہ ، کرکٹر ریشبھ پنت نے کردیا بلاک
    First published: